Advertisement

آئی ایم ایف نے اساتذہ کو ٹیکس چھوٹ دینے کی حکومتی تجویز مسترد کر دی

آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان قرض معاہدہ طے پا گیا

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے اساتذہ کو ٹیکس چھوٹ دینے کی حکومتی تجویز مسترد کر دی، جس کے بعد یکم جولائی 2025 سے یہ رعایت ختم کر دی جائے گی۔ اس بات کی تصدیق چیئرمین ایف بی آر نے پارلیمانی اجلاس میں کی

چیئرمین ایف بی آر نے بتایا کہ ہم نے آئی ایم ایف کو دو مرتبہ قائل کرنے کی کوشش کی کہ تعلیمی اور تحقیقی شعبے سے وابستہ افراد کو یہ سہولت دی جائے، لیکن ہمیں واضح جواب دیا گیا کہ ایسی کسی چھوٹ کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

چیئرمین کے مطابق آئی ایم ایف کا مؤقف ہے کہ کلرک ہو یا ٹیچر، ٹیکس پالیسی میں ہم آہنگی ہونی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری ذاتی رائے میں یہ زیادتی ہے تاہم حکومت اپنے بجٹ سے اساتذہ کو سبسڈی دے سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف کے مطالبے کے باوجود زراعت اور فرٹیلائزر پر ٹیکس نہ لگانے کا فیصلہ

چیئرمین ایف بی آر نے بتایا کہ اب ہم کچھ نہیں کر سکتے لیکن ویسے یہ زیادتی ہوئی ہے، آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ کلرک ہو یا ٹیچرز، ٹیکس میں ہم آہنگی ہونی چاہیے۔

Advertisement

وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی کا کہنا ہے کہ موجودہ بجٹ میں اساتذہ یا ریسرچرز کو سبسڈی دینے کی کوئی گنجائش موجود نہیں۔

واضح رہے کہ 25  فیصد انکم ٹیکس ریبیٹ کی بحالی کا عمل فنانس بل 2025-26 کا حصہ ہے، جبکہ رعایت کی بحالی سے تعلیمی و تحقیقی لاکھوں اساتذہ اور محققین کو مالی ریلیف ملنا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version