Advertisement

فیلڈمارشل سید عاصم منیر سے اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب صائمہ سلیم کی اہم ملاقات

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرسے اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب صائمہ سلیم نے اہم ملاقات کی۔آئی ایس پی آرکے مطابق فیلڈ مارشل نے دنیا کے سامنے پاکستانی موقف جاندارطریقے سے پیش کرنے پرصائمہ سلیم کی کوششوں کوبے حد سراہا۔

بصارت سے محروم پاکستانی مندوب صائمہ سلیم نے سفارت کاری میں نمایاں مقام حاصل کیا ہے۔

فیلڈمارشل سید عاصم منیر نے ان کی غیر معمولی صلاحیتوں اورغیرمتزلزل لگن  کی تعریف کی ۔ انہوں نے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مفادات کوفروغ دینے پران کی کوششوں کوسراہا۔

فیلڈمارشل نے معذور افراد کی حمایت اورانہیں بااختیاربنانے کیلیے پاک فوج کے عزم کا اعادہ کیا۔

صائمہ سلیم نے فیلڈمارشل سیدعاصم منیرکو اقوام متحدہ میں اپنے کام سے متعلق بریفنگ دی۔ انہوں نے تفصیل سے بتایا کہ انہوں نے  کس طرح پاکستان کودرپیش اہم مسائل اورچیلنجزکواقوام عالم کے سامنے اجاگرکیا۔

Advertisement

سید عاصم منیر نے علاقائی اورعالمی مسائل پر پاکستان کے موقف کو فروغ دینے میں پاکستانی مندوب کی کوششوں کوسراہا۔

فیلڈمارشل کی پاکستانی مندوب سے یہ ملاقات غیر معمولی ہے ۔ یہ صائمہ سلیم کی لگن اور بے مثال صلاحیتوں کا اعتراف ہے ۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سیکیورٹی فورسز کا مغل کوٹ سیکٹر میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ،2 خوارج دہشت گرد جہنم واصل
نادرا کا کارنامہ : زندہ شخص کو سرکاری ریکارڈ میں مردہ قرار دے دیا
شہر قائد میں آج مطلع صاف موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان
نیوکلیئر ماحول میں جنگ کی کوئی گنجائش نہیں، دشمن غلط فہمی میں نہ رہے: فیلڈ مارشل کا بھارتی فوجی قیادت کو انتباہ
شیر افضل مروت نے سابق وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کے استعفے کی اہم وجہ بتا دی
جی ٹو فریم ورک : امارتی کمپنی اور پاکستان کے درمیان معاہدے پر دستخط
Advertisement
Next Article
Exit mobile version