وزیر اعظم آج دو روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ ہوں گے

وزیراعظم شہباز شریف آج سعودی عرب کے دو روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے، جہاں وہ سعودی قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم کے ہمراہ اعلیٰ سطح کا وفد بھی ریاض روانہ ہوگا، جو دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی، سفارتی اور علاقائی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر بات چیت کرے گا۔
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات طے ہے، جس میں دوطرفہ تعلقات، اقتصادی تعاون، تجارت، سرمایہ کاری اور مسلم امہ کی فلاح و بہبود کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقاتوں کے دوران علاقائی امن و سلامتی، بالخصوص پاک بھارت کشیدگی میں کمی کے لیے سعودی عرب کے مثبت کردار کو سراہا جائے گا، اور وزیراعظم اس پر اظہارِ تشکر بھی کریں گے۔
دفتر خارجہ نے کہا کہ وزیراعظم کا یہ دورہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مشترکہ ایمان، باہمی احترام اور اسٹریٹجک شراکت داری پر مبنی تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔
یہ دورہ سعودی وژن 2030 اور پاکستان کی ترقیاتی ترجیحات کے باہمی ہم آہنگی کے عزم کا اعادہ بھی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News