12 جولائی 2024 کافیصلہ کالعدم، پی ٹی آئی مخصوص نشستوں سے محروم،فیصلہ سنادیاگیا

سپریم کورٹ / فائل فوٹو
12 جولائی 2024 کافیصلہ کالعدم، پی ٹی آئی مخصوص نشستوں سے محروم ہوگئی۔ سپریم کورٹ نےپشاورہائیکورٹ کافیصلہ بحال کردیا۔
مخصوص نشستیں اب ن لیگ اور پیپلزپارٹی سمیت دیگرجماعتوں کوملیں گی۔
12جولائی 2024 کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ نظر ثانی درخواستیں اکثریت رائے سے منظورکرلیں۔ جولائی مین ہونے والا 8 ججز کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیاگیا۔
سپریم کورٹ نے 7 اور 5 کے تناسب سے مختصر فیصلہ سنایا۔جس کے بعد پاکستان تحریک انصاف مخصوص نشستوں سے محروم ہوگئی۔
جسٹس جمال مندوخل نے 39نشستوں کی حدتک اپنے رائے برقرار رکھنے کا فیصلہ کیاہے۔ جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس حسن اظہر رضوی نے مشروط نظرثانی درخواستیں منظور کیں۔۔
جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس محمد علی مظہرنے کہاکہ نشستوں کاکی حد تک معاملہ الیکشن کمیشن کوبھجواتے ہیں۔
فیصلے کے بعد قومی و صوبائی اسمبلی کی 77مخصوص نشستیں بحال ہوگئی۔ ساتھ ہی حکمران اتحاد کو دو تہائی اکثریت بھی حاصل ہوچکی ہے ۔
12 جولائی 2024 کافیصلہ کالعدم، پی ٹی آئی مخصوص نشستوں سے محروم ہوگئی ۔ نظر ثانی درخواستیں منظور کرلی گئیں۔
77مخصوص نشستیں حکومتی اتحاد میں تقسیم کرنے کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ بحال کردیاگیاہے۔
قومی اسمبلی کی 22صوبائی اسمبلیوں کی 55نشستیں حکومتی اتحاد کو مل گئیں
مخصوص نشستوں کابریک اپ
قومی اسمبلی کی 19خواتین 3اقلیتی نشستیں شامل
کے پی کے خواتین کی 21 اقلیت کی 4نشستیں شامل
پنجاب اسمبلی میں خواتین کی 24 اقلیتوں کے 3نشستیں شامل
سندھ اسمبلی میں خواتین کی 2 جبکہ ایک اقلیتی نشست شامل
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

