بھارتی میڈیا ایران کیخلاف پاکستانی تعاون سے متعلق جھوٹی کہانیاں پھیلانے لگا

جھوٹی خبریں / فوٹو
بھارتی میڈیا ایران کیخلاف پاکستانی تعاون سے متعلق جھوٹی کہانیاں پھیلانے لگا۔ بھارتی میڈیا نے پاکستان سے ایران کیخلاف پاکستانی ایئربیس اورگراؤنڈ سپورٹ طلب کیے جانے کا مزموم پروپیگینڈاشروع کردیا۔
معرکہ حق میں حالیہ عالمی رسوائی اورتزلیل کے باوجودبھارت اپنی حرکتوں سے باز نہ آیا۔
جعلی خبریں بنانے والی بھارتی فیکٹریوں نے سراسر جھوٹ ، من گھڑت اور خود ساختہ کہانیاں پھیلاناشروع کردیں۔
سفارتی اور عسکری سطح پر ذلیل و خوار ہونے کے بعد اب بھارت اپنے میڈیا کوہتھیارکے طور پر استعمال کر رہاہے۔
ہرسطح پرذلت اٹھانے کے باوجودبھارت3 دہائیوں میں وہ مقاصد حاصل نہ کرسکا،جوپاکستان نے تین دنوں میں حاصل کرلیا۔
بھارتی میڈیافیلڈ مارشل عاصم منیر کے دورہ امریکا پرجھوٹی خبریں پھیلارہاہے۔ ان جعلی خبروں میں یہ من گھڑت کہانیاں سنائی جارہی ہیں ۔
چھوٹی اور خود ساختہ خبریں:
- ٹرمپ نے سید عاصم منیر سے ایران کے خلاف پاکستانی ایئربیس،طیارے اور گراؤنڈسپورٹ طلب کرلی۔
- امریکی صدر نے پاکستان سے ایران کے خلاف مکمل سپورٹ طلب کی ہے ۔
- ٹرمپ نے پاکستان سے روس اورچائنہ کے بجائے صرف امریکا سے سیکیورٹی اور تجارتی معاہدے کرنے کی شرط رکھی ہے۔
یہ جھوٹی خبریں فیلڈ مارشل عاصم منیر کے دورہ امریکا کے فوری بعد متواتر چلائی اور پھیلائی جارہی ہیں ۔
دراصل بھارت فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی امریکا میں پزیرائی سے خائف ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ بھارتی میڈیا ایران کیخلاف پاکستانی تعاون سے متعلق جھوٹی کہانیاں پھیلانے لگا۔
واضح رہے کہ عالمی ذلت اٹھانے کے بعد بھارت سوشل میڈیا اور گودی میڈیا پرخودساختہ اورجھوٹی خبریں پھیلارہاہے۔
Advertisementانتہائی اہمقوم کو سچ بتایا جائے ! انڈین میڈیا کے مطابق پاکستان سے ایران کے خلاف اڈے دینے ،چائنہ اور روس کو چھوڑنے کے بدلے بڑے تجارتی معاہدوں ،کشمیر کی ثالثی اور انڈس واٹر ٹریٹی پر امریکہ کی بھرپور حمایت کا یقین دلایا گیا ہے۔کیا امریکی حمایت میں پھر پاکستانی شہید ہونگے جواب دیں؟ pic.twitter.com/CSLBjisARI
— Waqas Mughal (@waqasmughalpk) June 19, 2025
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News