Advertisement

اسلام آباد میں ٹک ٹاکر ثنا یوسف کو قتل کردیا گیا

اسلام آباد میں ٹک ٹاکر ثنا یوسف کو قتل کردیا گیا

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر جی-13 میں پیش آنے والے ایک افسوسناک واقعے میں نوجوان ٹک ٹاکر ثنا یوسف کو ان کے گھر میں فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا ہے۔

 پولیس کے مطابق واردات میں ملوث شخص مقتولہ کا جاننے والا تھا، جو مہمان کے طور پر ان کے گھر آیا تھا۔

اسلام آباد پولیس کے ترجمان نے تصدیق کی کہ واقعہ تھانہ سمبل کی حدود میں پیش آیا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق نامعلوم شخص نے گھر میں داخل ہو کر ثنا یوسف پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئیں۔

پولیس ٹیم فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچی اور شواہد اکٹھے کیے جبکہ مقتولہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے پمز اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم واردات کے بعد موقع سے فرار ہوگیا، کیس کی تفتیش جاری ہے اور ملزم کی تلاش کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

Advertisement

اس حوالے سے تھانہ سمبل کے اسٹیشن ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او) ملک آصف نے میڈیا کو بتایا کہ مقتولہ کو جس شخص نے قتل کیا وہ بظاہر ان کا جاننے والا معلوم ہوتا ہے اور مہمان کے طور پر ان کے گھر آیا تھا۔

Advertisement

 ان کا کہنا تھا کہ معاملے کی مختلف زاویوں سے تفتیش کی جارہی ہے اور جلد مقدمہ درج کر لیا جائے گا۔

پولیس ترجمان نے یقین دہانی کرائی کہ جیسے ہی کیس میں پیش رفت ہوگی، میڈیا اور عوام کو آگاہ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ ثنا یوسف کا تعلق چترال سے تھا، وہ اپنی فیملی کے ہمراہ اسلام آباد کے سیکٹر جی-13 میں مقیم تھیں، تاہم واقعے سے محض چند گھنٹے قبل انہوں نے انسٹاگرام پر اسلام آباد سے ایک ویڈیو بھی شیئر کی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
27 ویں آئینی ترمیم؛ سینیٹ و قومی اسمبلی میں نمبر گیم دلچسپ مرحلے میں داخل
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 5 نومبر کو طلب کر لیا
ملک بھر میں 8 نومبر تک موسم کیسا رہے گا، این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری
پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کا نیا ریکارڈ قائم، اسٹیٹ بینک
پاکستان کی سفارتکاری نئے اعتماد اور استحکام کے دور میں داخل ہو چکی ہے، خواجہ آصف
غزہ کیلیے فوج بھیجنے کا فیصلہ حکومت اور پارلیمنٹ کرے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر
Advertisement
Next Article
Exit mobile version