Advertisement

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی، موسم خوشگوار

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی، موسم خوشگوار

شہر قائد میں آج دن کے آغاز سے مختلف علاقوں میں بوندا باندی جاری ہے جس سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن معمار، سہراب گوٹھ، اسکیم 33، فیڈرل بی ایریا لیاقت آباد، یونیورسٹی روڈ، اسٹیڈیم روڈ اور پی ای سی ایچ ایس میں ہلکی بوندا بندی جاری ہے۔

 میٹرولوجسٹ انجم نزیر ضیغم کا کہنا ہے کہ شہر قائد آج میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا، رم جھم کا سلسلہ آج پورا دن وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے، جبکہ شہر میں سمندری ہوائیں مکمل طور پر بحال ہیں۔

کراچی میں آئندہ تین روز شہر کا موسم خوشگوار رہے گا، جبکہ اگلے تین روز تک رم جھم کا زیادہ امکان ہے، جون کے آخری ہفتے یا جولائی کے پہلے ہفتے میں شہر قائد میں مون سون کی پہلی بارش متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شہر قائد میں آج بھی موسم شدید گرم، کل سے تیز بارش کا امکان

Advertisement

شہر قائد میں آج کم سے کم درجہ حرارت  29.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 69 فیصد ہے۔

کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت  37  تا 39 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر قائد میں اس وقت جنوب مغربی سمت سے 25کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے، شہر کا مطلع آج ابر آلود رہے گا تاہم تیز بارش کا امکان نہیں ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی: جناح اسپتال میں ینگ ڈاکٹرز کو تنخواہیں نہ ملنے پر احتجاج کی کال
کراچی چڑیا گھر کی مادہ ریچھ رانو کو اسلام آباد منتقل کرنے کی تیاریاں
پاکستان میزبانوں کی درخواست پر افغان طالبان سے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پر رضامند
جہلم میں بااثر زمیندار کا حیوانیت بھرا ظلم، گائے کی ٹانگ کاٹ دی
چین کا پاکستانی خلا بازوں کو تربیت دینے کا باضابطہ اعلان
کراچی، گھر کی چھت توڑ کر سریا نکالنے والا باپ ملبے تلے دب کر جاں بحق، بیٹا زخمی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version