دورہ آسٹریلیا؛ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی آسٹریلوی اعلیٰ سول و عسکری قیادت سے اہم ملاقاتیں

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے آسٹریلیا کا دورہ کیا جہاں انہوں سالانہ دفاعی و سلامتی مذاکرات کے 14ویں اجلاس میں شرکت کی۔
پاک فوج کے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے دورے کے دوران آسٹریلیا کی اعلیٰ سول و عسکری قیادت سے ملاقاتیں کی۔
دورے کے دوران جنرل ساحر شمشاد مرزا نے چیف آف ڈیفنس فورسز ایڈمرل ڈیوڈ جانسٹن اور ڈائریکٹر جنرل آفس آف نیشنل انٹیلیجنس اینڈریو شیئرر سے ملاقاتیں کی۔
اس کے علاوہ چیف آف آسٹریلین آرمی لیفٹیننٹ جنرل سائمن سٹیورٹ، اور ڈپارٹمنٹ آف فارن افیئرز اینڈ ٹریڈ میں انسداد دہشت گردی کی سفیر جیما ہیگنز سے بھی ملاقات کی۔
یہ بھی پڑھیں: مسائل جنگ کے میدان میں حل نہیں ہو سکتے، پاکستان ہمیشہ مذاکرات چاہتا تھا، جنرل ساحر شمشاد مرزا
دفاعی و سلامتی مذاکرات کا مقصد باہمی فہم اور افواج کے درمیان دفاعی تعاون کو مزید وسعت دینے کے امکانات تلاش کرنا تھا۔
پاک آسٹریلین عسکری قیادت کی ملاقاتوں میں فریقین نے عالمی و علاقائی صورتحال پر غور کیا اور سلامتی کے چیلنجز، اور دوطرفہ عسکری تبادلوں کے فروغ کے مواقع سمیت متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا۔
جنرل ساحر شمشاد مرزا نے آسٹریلین ڈیفنس کالج میں ’’پاکستان کا سلامتی نقطۂ نظر‘‘ کے موضوع پر لیکچر دیا۔
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کو اجاگر کیا۔
دوسری جانب چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے آسٹریلوین بحری جہاز ایدیلیڈ کا بھی دورہ کیا۔
جنرل ساحر شمشاد مرزا چیف آف ڈیفنس فورسز کے دفتر پہنچے تو انہیں تینوں مسلح افواج کے چاک و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

