Advertisement

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی آج امریکی صدرٹرمپ سے ظہرانے پر اہم ملاقات طے

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی آج امریکی صدرٹرمپ سے ظہرانے پر اہم ملاقات طے

 فیلڈ مارشل عاصم منیر ان دنوں سرکاری دورے پر امریکہ میں موجود ہیں، جہاں آج ان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ وائٹ ہاؤس میں ظہرانے پر اہم ملاقات ہوگی۔

ترجمان وائٹ ہاؤس کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے اعزاز میں ظہرانہ کیبنٹ روم میں دیا جائے گا، جبکہ وائٹ ہاؤس کے شیڈول کے مطابق، اس ملاقات کا باقاعدہ اندراج صدر کی مصروفیات میں شامل ہے۔

ذرائع کے مطابق فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی ظہرانے پر امریکی صدر ٹرمپ سے خصوصی ملاقات میں پاک امریکا تعلقات اور ایران اسرائیل جنگ سمیت خطے کی موجودہ صورتحال پر بھی گفتگو ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا دورہ امریکہ؛ پاکستانی کمیونٹی سے ملاقات

جمان وائٹ ہاؤس نے مزید بتایا کہ ظہرانے میں نائب امریکی صدر جے ڈی وینس، ٹرمپ انتظامیہ کے اہم عہدیدار بھی شریک ہوں گے۔

Advertisement

وائٹ ہاؤس سے جاری اعلامیہ کے مطابق امریکی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے ہونے والے ظہرانے کے بعد صدر ٹرمپ میڈیا سے بھی گفتگو کریں گے۔

علاوہ ازیں ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ امریکی دورے کے موقع پر جنرل عاصم منیر کی سیکریٹری آف اسٹیٹ مارکو روبیو اور سیکریٹری دفاع پیٹ ہیگستھ سے بھی ملاقات متوقع ہے۔

واضح رہے کہ صدرٹرمپ کے اقتدارمیں آنے کےبعد یہ پہلا موقع ہے کہ امریکی صدرکسی فوجی سربراہ کو کیبنٹرروم میں ظہرانہ دیں گے۔ 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور پھر سر فہرست
بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی 2 مختلف کارروائیاں؛ 18 دہشتگرد ہلاک
کرم میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس آپریشن، 7 بھارتی سرپرست خوارج ہلاک، کیپٹن سمیت 6 جوان شہید
ضرورت پڑی تو افغانستان کے اندر جا کر بھرپور جواب دیں گے، خواجہ آصف
تافتان بارڈر پر بلٹ پروف گلاس کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version