Advertisement

سانحہ سوات؛ ہیلی کاپٹر نہ آیا، قیمتی جانیں چلی گئیں، خیبرپخوتنخوا حکومت پر کڑی تنقید

سانحہ سوات؛ ہیلی کاپٹر نہ آیا، قیمتی جانیں چلی گئیں، خیبرپخوتنخوا حکومت پر کڑی تنقید

سانحہ سوات میں بروقت ریسکیو آپریشن نہ کرنے پر سوشل میڈیا صاریفن کی جانب سے خیبرپختونخوا حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

کل صبح سوات بائی پاس کے مقام پر دریا کے کنارے ہوٹل پر ناشتہ کرنے والی چند فیملیز دریا کے خشک حصے میں اتری تھیں کہ اچانک ریلہ آیا اورسب کو بہا لے گیا۔

ریسکیو کے مطابق سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والا متاثرہ خاندان سوات سیر کے لیے آیا تھا جو دریا کے کنارے بیٹھا ناشتہ کررہا تھا تاہم اسی دوران بارش کی وجہ سے دریا میں تیز بہاؤ ہوا اور ایک ہی خاندان کے 10 افراد بہہ گئے۔

اس سانحہ کی ویڈیوز اور کئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں جس پر صارفین نے مقامی حکومت سمیت خیبرپختونخوا حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

معروف صحافی محمد فہیم نے لکھا ’’خیبر پختونخواحکومت کا ہیلی کاپٹر جو سوات میں ریلے میں پھنسے افراد کی مدد کے لئے خراب موسم کے باعث نہیں جاسکا تھا، چند روز قبل بارش کے دوران لاہور قلندر کے کھلاڑی نعیم مینگل کو پاراچنار لے گیا تھا‘‘۔

 

Advertisement

شہزاد نامی صارف نے حادثے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا ’’یہ سیاح نہیں بہہ رہے بلکہ 13 سال سے تبدیلی کے نام پر جو ذلالت کے پی میں مسلط کی اس کی اصلیت بہہ رہی ہے‘‘۔

Advertisement

 

Advertisement

ان کا کہنا تھا ’’سوچیں پی ٹی آئی نے 13 سال میں سوات جیسے سیاحتی مقام پر ریسکیو جیسی بنیادی سہولت بھی نہیں دی، اس سے پہلے بھی کوہستان میں پانچ نوجوان بہہ گئے تھے‘‘۔

ڈاکٹر شمعہ جانیجو لکھتی ہیں ’’خیبر پختونخواہ کا سرکاری ہیلی کاپٹر ماما جی کا ریڑھی بن گیا ہے جس پر کھانا لاد کے پہنچایا جاتا ہے، اگر یہ ہیلی کاپٹر کل سوات پہنچایا جاتا تو معصوم خاندان کی جانیں بچ جاتیں‘‘۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دوحہ میں شہید ہونے والے کون تھے ؟ نماز جنازہ و تدفین، امیرقطر کی شرکت
پابندی کے باوجود بھارت سے پاکستان کی درآمدات میں اضافہ
ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگیا
حب ڈیم مکمل بھر گیا،قابل استعمال ذخیرہ 6 لاکھ 46 ہزار ایکڑفٹ ہوگیا
کراچی، کورنگی جانے والے راستوں پر شدید ٹریفک جام کا وزیر اعلیٰ نے نوٹس لے لیا
8 سال بعد گھریلو گیس کنکشنز کی پابندی ختم کردی گئی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version