Advertisement

سوات میں سیلابی ریلے سے تباہی؛ 7 افراد جاں بحق، متعدد لاپتہ، ریسکیو آپریشن جاری

سوات میں سیلابی ریلے سے تباہی؛ 7 افراد جاں بحق، متعدد لاپتہ، ریسکیو آپریشن جاری

سوات: خیبرپختونخوا کے سیاحتی علاقے سوات میں شدید بارشوں کے باعث دریائے سوات میں آنے والے سیلابی ریلے نے تباہی مچا دی، جس کے نتیجے میں 20 سے زائد افراد دریا برد ہو گئے۔

ریسکیو حکام نے 7 افراد کی لاشیں نکال لی ہیں جبکہ باقی کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

ڈسکہ سے سیر کے لیے آئے ہوئے ایک شہری عدنان کے مطابق ان کا خاندان دریائے سوات کے کنارے ناشتہ کر رہا تھا کہ اچانک تیز رفتار پانی کا ریلہ آیا جس کے نتیجے میں 4 خواتین اور 6 بچے اس میں بہہ گئے۔

ریسکیو آپریشن جاری، مشکلات درپیش

ریسکیو 1122 کے ڈائریکٹر جنرل شاہ فہد کے مطابق اب تک 30 افراد کو زندہ بچا لیا گیا ہے جبکہ سیلاب کے باعث 5 مختلف مقامات پر سرچ آپریشن جاری ہے۔

Advertisement

 انہوں نے کہا کہ پانی کا بہاؤ شدید ہے، جس کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ 80 اہلکار آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں، اب تک 2 بچوں سمیت 4 افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں، خراب موسم، تیز پانی اور دشوار گزار راستے امدادی کارروائیوں میں رکاوٹ بن رہے ہیں۔

حکام کی جانب سے انتباہ

ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو اداروں نے شہریوں اور سیاحوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ندی نالوں کے قریب جانے سے گریز کریں۔

ڈپٹی کمشنر سوات کے مطابق دریا کے قریب جانے پر پہلے سے ہی دفعہ 144 نافذ ہے لیکن اس کے باوجود سیاح احتیاطی ہدایات پر عمل نہیں کر رہے۔

وزیراعظم کی ہدایات

وزیراعظم شہباز شریف نے واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کی مغفرت اور ان کے لواحقین کے لیے صبر کی دعا کی ہے۔

Advertisement

انہوں نے متعلقہ اداروں کو لاپتہ افراد کی جلد تلاش مکمل کرنے اور ریسکیو سرگرمیوں کو مزید مؤثر بنانے کی ہدایت دی ہے۔

وزیراعظم نے این ڈی ایم اے، ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو اداروں کی جانب سے سیاحوں کو بچانے کی کوششوں کو سراہا اور ہدایت کی کہ دریاؤں اور ندی نالوں کے قریب حفاظتی اقدامات کو مزید سخت اور مربوط بنایا جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ نے آرٹس ریگولر گروپ کے نتائج کا اعلان کردیا
سندھ میں نجی اسکولوں کے لیے بڑی تبدیلی، اسکول مالکان کے لیے اہم ہدایت
صدر آصف زرداری چین کے سرکاری دورے پر چنگدو پہنچ گئے
کراچی، بارش کے بعد ملیریا، ڈینگی اور چکن گونیا پھیلنے کے خدشات پر انتظامیہ کا ردعمل
کراچی کی سڑکوں کے حوالے سے میئر کراچی کا اہم بیان سامنے آ گیا
کراچی؛ بچیوں سے زیادتی کرنے والے درندہ صفت ملزم کی تہلکہ خیز ابتدائی تفتیشی رپورٹ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version