بجٹ 2025-26: سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 6 فیصد اضافے کی تجویز منظور

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 6 فیصد اضافے کی تجویز کی منظوری دے دی گئی ہے۔
مالی سال 2025-26 کے وفاقی بجٹ سے قبل وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی کا اجلاس ہوا جس میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے سے متعلق اہم مشاورت ہوئی۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں تنخواہوں سے متعلق تین مختلف سمریوں کو حتمی شکل دی گئی۔
مزید پڑھیں؛ کیا کیا مہنگا ہوگا اور کون سے نئے ٹیکسز لگیں گے؟ وفاقی بجٹ دستاویز سامنے آگئیں
ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں صرف 6 فیصد اضافے کی تجویز منظور کر لی گئی ہے، جس کی حتمی منظوری وفاقی کابینہ کے بجٹ اجلاس میں دی جائے گی، تاہم ممکنہ طور پر یہ منظوری بجٹ پیش کیے جانے سے کچھ دیر قبل دی جائے گی۔
دوسری جانب سرکاری ملازمین کی تنظیمیں کم از کم 50 فیصد اضافے کا مطالبہ کرچکی ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ مطالبات نہ مانے جانے کی صورت میں ملک گیر احتجاج کیا جائے گا۔
توقع کی جا رہی ہے کہ تنخواہوں کے اس فیصلے پر ملازمین کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آ سکتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

