Advertisement

پنجاب پولیس کی شاندار کارروائی: 4 خوارجی دہشت گرد جہنم واصل، بھاری اسلحہ برآمد

پنجاب پولیس نے خوارجی دہشت گردوں کے خلاف ایک بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ کوٹ مبارک میں ہوا، جس کے نتیجے میں 4 خوارجی دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق، ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے۔

پولیس کی بروقت کارروائی نے علاقے میں موجود دیگر دہشت گردوں کے خلاف ایک بڑے سرچ آپریشن کی راہ ہموار کی، جس کے تحت مزید دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔

آرپی او ڈی جی خان سجاد حسن اور ڈی پی او سید علی کی قیادت میں پولیس ٹیمیں فیلڈ میں موجود ہیں اور دہشت گردوں کا قلع قمع کرنے کے لیے سرگرم ہیں۔

پنجاب پولیس کی اس کامیاب کارروائی پر آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس کی ٹیموں کی پیشہ ورانہ مہارت اور عزم کو سراہا اور انہیں شاباش دی۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس خوارجی دہشت گردوں کے خلاف سیسہ پلائی دیوار ہے اور ملک دشمن عناصر کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے بھی اس کامیاب کارروائی پر پولیس افسران اور اہلکاروں کی بہادری کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔ ہمارا عزم دہشت گردی کے خاتمے اور ملکی دفاع کے لیے غیر متزلزل ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے بھی پولیس کی کامیاب کارروائی کو سراہا اور کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم متحد ہے اور ہم اس کے خاتمے تک اپنی جنگ جاری رکھیں گے۔ جوانوں نے کامیاب کارروائی کر کے فتنہ الخوارج کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
چمن بارڈر پر بابِ دوستی مکمل طور پر سلامت، افغان طالبان کا جھوٹا دعویٰ بے نقاب
وزیراعظم شہبازشریف سے بلاول کی قیادت میں پی پی کے وفد کی اہم ملاقات
تصادم نہیں، تعاون وقت کی ضرورت ہے، جنرل ساحر شمشاد مرزا کا اسلام آباد سمپوزیم سے خطاب
کراچی، 48 انچ قطر لائن کی مرمت کا کام مکمل، متاثرہ علاقوں میں پانی کی فراہمی بحال
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کتنا اضافہ ہوا، اسٹیٹ بینک نے بتا دیا
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version