Advertisement

روایتی جنگ کی طرح آبی معاملے پر بھی بھارتی گھمنڈ خاک میں ملائیں گے، وزیراعظم

روایتی جنگ کی طرح آبی معاملے پر بھی بھارتی گھمنڈ خاک میں ملائیں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ روایتی جنگ کی طرح آبی معاملے پر بھی بھارتی گھمنڈ خاک میں ملائیں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے آج آبی ذخائر اور پانی کی صورتحال پر ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی، جس میں پانی کے مسئلے کو ملک کی بقا سے جوڑتے ہوئے اسے اجلاس کا “اہم ترین ایجنڈا” قرار دیا گیا۔

اپنے خطاب میں وزیراعظم نے بھارت کی جانب سے پانی بند کرنے کی دھمکیوں کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ جیسے روایتی جنگ میں بھارت کو شکست دی، اسی طرح آبی معاملات میں بھی اُس کا غرور خاک میں ملا دیں گے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بھارت کی دھمکیاں کم ہونے کے بجائے مزید بڑھ رہی ہیں لیکن خوش آئند بات یہ ہے کہ دنیا نے بھارت کے ان یکطرفہ اقدامات کو قبول نہیں کیا۔

انہوں نے واضح کیا کہ بھارت سندھ طاس معاہدے کو ایک ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کی کوشش کر رہا ہے، خاص طور پر حالیہ جنگ میں شکست کے بعد وہ پاکستان پر دباؤ بڑھانا چاہتا ہے۔

Advertisement

شہباز شریف نے خبردار کیا کہ اگر آبی وسائل کے تحفظ اور ان میں اضافے کے لیے ابھی سے سنجیدہ اقدامات نہ کیے گئے تو آئندہ نسلیں ہمیں معاف نہیں کریں گی۔

Advertisement

انہوں نے زور دیا کہ ہمیں اپنے آبی ذخائر خود بڑھانا ہوں گے اور بھارت کی ممکنہ آبی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے خود کو ہر سطح پر تیار رکھنا ہوگا۔

وزیراعظم نے یاد دلایا کہ 24 اپریل کو ہونے والے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں بھی بھارت کی آبی چالوں کا بھرپور جواب دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت سندھ طاس معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی کر رہا ہے اور دنیا کے سامنے اپنے بیانیے کو غلط انداز میں پیش کر رہا ہے۔

آخر میں وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کسی بھی قیمت پر اپنے پانی کے حقوق کا دفاع کرے گا اور اس حوالے سے قومی یکجہتی اور عملی اقدامات کی ضرورت ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سونے اور چاندی کے بھاؤ آج کیا رہے، قیمت میں ہوا مزید کتنا اضافہ؟
سانگھڑ: پسند کی شادی کرنے پر شوہر قتل، لڑکی اغوا، تین افراد زخمی
وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس، ملک کی معاشی اور سیاسی صورتحال پر غور
پاکستان اور قازقستان کی مشترکہ فوجی مشقیں "دوستریم–5" جاری
لیاقت علی خان کی دیانت اور جمہوری اصول آج بھی قوم کیلئے مشعلِ راہ ہیں، صدر مملکت
بطور قوم ہمیں غذائی تحفظ اور موسمیاتی چیلنجز کے مقابلے کے لیے متحد ہونا ہوگا، وزیراعظم
Next Article
Exit mobile version