کراچی والوں کے لیے عید پر خوشخبری؛ تینوں دن گیس کی بلا تعطل فراہمی جاری رہے گی

کراچی کے شہریوں کے لیے عید الاضحیٰ پر خوشخبری آگئی ہے کیونکہ سوئی سدرن گیس کمپنی نے گھریلو اور تجارتی صارفین کے لیے عید کے تینوں دن گیس کی فراہمی یقینی بنانے کا اعلان کردیا ہے۔
سوئی سدرن کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق جمعہ 6 جون 2025 کو معمول کے مطابق گیس کی فراہمی جاری رہے گی تاہم رات 12 بجے گیس بند کی جائے گی۔
ہفتہ 7 جون 2025 عید کے پہلا دن گیس صبح 5 بجے سے بحال کردی جائے گی جس کے بعد پورے دن گیس بند نہیں ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی، سوئی سدرن کے دعوے کے باوجود شہر میں گیس لوڈشیڈنگ برقرار
اتوار 8 جون 2025 عید کے دوسرا دن گیس کی فراہمی پورے دن جاری رہے گی جب کہ پیر 9 جون 2025 عید کے تیسرے دن رات 12 بجے تک گیس کی بلا تعطل فراہمی جاری رہے گی۔
کمپنی کے مطابق منگل، 10 جون 2025 سے گیس کی فراہمی پرانے شیڈول کے مطابق بحال ہوجائے گی۔
واضح رہے کہ عید کے ایام میں گیس کی مسلسل فراہمی کا یہ فیصلہ شہریوں کے لیے ایک بڑا ریلیف سمجھا جا رہا ہے، خصوصاً قربانی، پکوان اور مہمان نوازی کے دوران گیس کی دستیابی انتہائی اہمیت رکھتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News