بجلی صارفین کیلئے بڑی خوشخبری متوقع، وفاقی حکومت کا اہم فیصلہ

بجلی صارفین کیلئے بڑی خوشخبری متوقع،/ فوٹو
بجلی صارفین کیلئے بڑی خوشخبری متوقع، وفاقی حکومت نے اہم فیصلہ کرلیاہے ۔ حتمی اعلان وزیراعظم شہبازشریف کریں گے ۔
ذرائع کا کہناہے کہ اس وقت ملک بھر میں چار کروڑ بجلی صارفین ہیں۔متوقع ریلیف گھریلو کمرشل اور تمام کیٹگری کے صارفین کے لیے ہوگا۔
ذرائع کے مطابق بجلی بلز میں پی ٹی وی فیس ختم ہونے کا امکان ہے۔ حکومت نے بجلی بلوں میں 35 روپے پی ٹی وی فیس ختم کرنے کا فیصلہ کیاہے ۔
حتمی اعلان وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کریں گے ۔ بجلی صارفین سے پی ٹی وی فیس کی مد میں ماہانہ ڈیڑھ ارب روپے وصول ہوتے ہیں۔
واضح رہے کہ پی ٹی وی صارفین سے سالانہ تقریباً 16 ارب روپے وصولی ہوتی ہے۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News