پاکستان ریلوے کا عید الاضحیٰ پر کراچی سے تین عید اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان

پاکستان ریلوے نے عیدالاضحیٰ پر کراچی سے تین عید اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان کیا ہے۔
وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کی منظوری سے عید الاضحیٰ کے موقع پر کراچی سے تین خصوصی ٹرینیں چلانے کا اعلان کیا گیا ہے، تاکہ عید کے دوران اضافی مسافروں کو بہتر سفری سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
یہ بھی پڑھیں: بڑی عید پر حکومت کا بڑا اعلان، عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کتنی ہوں گی جانیے
ترجمان ریلوے کے مطابق پہلی عید اسپیشل ٹرین 2 جون دوپہر 1 بجے روانہ ہو کر لاہور 3 جون کو پہنچے گی۔
دوسری عید اسپیشل ٹرین 3 جون 2025، رات 7:30 بجے روانہ ہو کر راولپنڈی 5 جون رات 1:15 بجے پہنچے گی۔
ترجمان ریلوے نے بتایا کہ تیسری ٹرین 4 جون 2025، رات 7:30 بجے روانہ ہو کر لاہور 5 جون شام 5:30 بجے پہنچے گی۔
واضح رہے کہ ان اسپیشل ٹرینوں کے ذریعے عید پر کراچی سے اندرون ملک جانے والے مسافروں کو بڑی سہولت میسر آئے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News