دریائے سوات میں ڈوبنے والے ایک اور سیاح کی لاش نکال لی گئی، تعداد 14 ہوگئی

دریائے سوات میں آنے والے سیلابی ریلے میں لاپتہ ہونے والے افراد کی تلاش کا عمل جاری ہے جبکہ آج مزید ایک لاش برآمد ہونے کے بعد جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 14 ہو گئی ہے۔
ریسکیو حکام کے مطابق حالیہ برآمد ہونے والی لاش دانیال نامی نوجوان کی ہے، جس کا تعلق مردان سے تھا، دانیال کی لاش چارسدہ کے مقام پر دریائے سوات سے نکالی گئی، تاہم حادثے میں جاں بحق اور لاپتہ افراد کا تعلق سیالکوٹ (ڈسکہ) اور مردان سے بتایا گیا ہے۔
ریسکیو 1122 کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر رفیع اللہ مروت کے مطابق اس وقت 2 افراد تاحال لاپتہ ہیں جن کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے، ان میں سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والا ایک بچہ بھی شامل ہے۔
مزید پڑھیں: سانحہ سوات؛ ہیلی کاپٹر نہ آیا، قیمتی جانیں چلی گئیں، خیبرپخوتنخوا حکومت پر کڑی تنقید
ریسکیو 1122 کی واٹر ریسکیو ٹیمیں ممکنہ مقامات پر مسلسل تلاش میں مصروف ہیں، سرچ آپریشن ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر سوات کی نگرانی میں انجام دیا جا رہا ہے، جس میں 60 سے زائد اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔
حکام کے مطابق سیلابی واقعے میں 13 افراد بہہ گئے تھے جن میں سے اب تک 12 کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں جبکہ باقی افراد کی تلاش کا عمل جاری ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

