چین کا پاکستان پر ایک اور اعتماد، 3.4 ارب ڈالر کے کمرشل قرضے رول اوور

اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں اضافہ، زرمبادلہ 14 ارب ڈالر کی سطح پر پہنچنے کا امکان
پاکستان کو جاری مالی مشکلات سے نکالنے کے لیے چین نے ایک بار پھر اہم کردار ادا کیا ہے۔ چینی حکومت اور بینکوں نے پاکستان کو دیے گئے 3.4 ارب ڈالر مالیت کے کمرشل قرضے رول اوور (توسیع) کر دیے ہیں، جس سے ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں نمایاں بہتری آنے کی توقع ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق چین نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے پاس گزشتہ تین سال سے موجود 2.1 ارب ڈالر کی رقم کی واپسی مؤخر کرتے ہوئے اسے مزید توسیع دے دی ہے۔
اس کے علاوہ چین نے 1.3 ارب ڈالر کا مزید کمرشل قرضہ بھی رول اوور کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کو مشرق وسطیٰ کے ایک کمرشل بینک سے بھی 1 ارب ڈالر کی رقم موصول ہوئی ہے، جو موجودہ مالی سال میں پاکستان کے لیے غیر یقینی معاشی دباؤ کم کرنے میں مددگار ثابت ہو گی۔
حالیہ رول اوورز اور نئے کمرشل قرضوں کی فراہمی کے بعد اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ متوقع ہے، جس کے نتیجے میں پاکستان کے مجموعی ذخائر 14 ارب ڈالر تک پہنچ سکتے ہیں۔
یہ پیش رفت پاکستان کی عالمی مالیاتی ساکھ کی بحالی اور آئندہ آئی ایم ایف پروگرام میں اعتماد سازی کے لیے ایک مثبت قدم قرار دی جا رہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

