Advertisement

مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال؛ وزیراعظم کا قطر اور سعودیہ کے سفیروں سے ہنگامی رابطہ

مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال؛ وزیراعظم کا قطر اور سعودیہ کے سفیروں سے ہنگامی رابطہ

اسلام آباد: مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں وزیراعظم شہباز شریف نے قطر اور سعودی عرب کے سفیروں سے علیحدہ علیحدہ ٹیلیفونک رابطے کیے اور حالیہ علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیراعظم نے قطر کے سفیر علی مبارک علی عیسیٰ الخاطر سے گفتگو کے دوران امریکی فوجی اڈے پر ایرانی میزائل حملے کی اطلاعات پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔

 انہوں نے قطر کی حکومت اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کشیدگی میں کمی کی فوری ضرورت پر زور دیا، جس کے بعد قطری سفیر نے ہنگامی رابطے اور یکجہتی کے اظہار پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔

اسی طرح وزیراعظم نے سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی سے بھی ہنگامی گفتگو کی اور مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کے لیے تمام فریقین کی جانب سے سفارتی ذرائع کے مکمل استعمال پر زور دیا۔

Advertisement

اس کے علاوہ وزیراعظم نے سعودی قیادت سے قریبی رابطے جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

دوسری جانب سعودی سفیر نے خطے میں امن کے لیے پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہتے ہوئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق کیا۔

وزیراعظم نے اس موقع پر یقین دہانی کروائی کہ پاکستان، سعودی عرب اور قطر کے ساتھ مل کر خطے میں امن کے فروغ کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
واپڈا کا حب کینال 48 گھنٹے بند رکھنے کا فیصلہ، شہر قائد میں پانی کی فراہمی معطل رہنے کا امکان
الجومَیع کی دیوانگی، کراچی کو یرغمال بنالیا گیا، ریاستِ پاکستان کی عزت داؤ پر
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
کورنگی میں کمرے کی چھت گرنے سے ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق ، ایک بچی اور 2 خواتین زخمی
شمالی وزیرستان و کرم میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، 25 خوارج ہلاک، پانچ جوان شہید
مذاکرات کے دوران دراندازی ناقابل قبول ، سیکیورٹی ذرائع کا شدید ردعمل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version