Advertisement

آئی ایم ایف کا 5 لاکھ سے کم آمدنی والوں کو ریلیف دینے پر اتفاق

وزیراعظم پیکج: حکومت کا ایمرجنسی فنڈز سے سیلاب متاثرین کی مدد کا فیصلہ

آئندہ مالی سال کے بجٹ میں آئی ایم ایف نے 5 لاکھ سے کم آمدنی والوں کو ریلیف دینے پر اتفاق کیاہے۔

ذرائع ایف بی آر کا کہنا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے منقولہ اثاثوں اورایک دن کے چوزوں پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی لگانے کی تجویز مسترد کر دی ہے۔ تاہم، ڈیجیٹل سروسز پر ٹیکس عائد کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے جس سے حکومت کو 10 ارب روپے کی آمدن متوقع ہے۔

ذرائع ایف بی آر کے مطابق میوچل فنڈز اور سود پر ٹیکس بڑھانے کی تجاویز زیر غور ہیں، جبکہ35    فیصد انکم ٹیکس سلیب اور 5 لاکھ روپے ماہانہ آمدن پر 10 فیصد سرچارج برقرار رہے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف نے12  لاکھ سالانہ ٹیکس چھوٹ کی حد بڑھانے سے انکار کردیا ہے، جبکہ ابتدائی انکم ٹیکس کی شرح 5 فیصد سے گھٹا کر 1 فیصد کرنے پر رضامندی کا اظہار کیا ہے۔

آئی ایم ایف نے حکومت کی کیش، سونا اور دیگر منقولہ اثاثوں پر کیپیٹل ویلیو ٹیکس لگانے کی تجویز مسترد کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ دولت پر نہیں آمدن پر ٹیکس لگایا جائے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف کا بجٹ میں نئی لیویز اور الیکٹرک گاڑیوں کی فروغ پر زور

ذرائع کا کہنا ہے کہ وینچر کیپیٹل اور سنیما انڈسٹری کی ٹیکس چھوٹیں ختم کرنے کی تجاویز بھی زیر غور ہیں، جبکہ میوچل فنڈز پر ڈیویڈنڈ ٹیکس 20 فیصد ہونے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ فنانس ایکٹ 2022 کے تحت بیرون ملک اثاثوں پر 1 فیصد سی وی ٹی عدالت میں چیلنج ہوچکا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version