Advertisement

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا دورہ امریکہ؛ پاکستانی کمیونٹی سے ملاقات

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا دورہ امریکہ؛ پاکستانی کمیونٹی سے ملاقات

چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے امریکہ کے سرکاری دورے کے دوران واشنگٹن میں مقیم پاکستانی کمیونٹی سے ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اوورسیز پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے چیف آف آرمی اسٹاف کا پرتپاک استقبال کیا۔

اوورسیز پاکستانیوں نے  معرکہ حق میں کامیابی، مسلح افواج کی بہادری اور پیشہ وارانہ مہارت کو سراہتے ہوئے آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص کے دوران مسلح افواج کی شاندار کارکردگی، ان کی بہادری اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا۔

Advertisement

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اوورسیز پاکستانیوں کو پاکستان کے حقیقی سفیر قرار دیتے ہوئے معیشت میں ان کی خدمات اور سرمایہ کاری کو خراج تحسین پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیں: فیلڈ مارشل سیدعاصم منیرکی مقبولیت میں اضافہ ہوگیا،عالمی ادارے کی رپورٹ

آرمی چیف نے پاکستان کی معاشی ترقی اور عالمی ساکھ بہتر بنانے کے حوالے سے اوورسیز پاکستانیوں کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں نے ترسیلات زر، سرمایہ کاری اور مختلف شعبوں میں اپنی اعلی کامیابیوں کی بدولت اہم کردار ادا کیا ہے۔

اوورسیز پاکستانیوں نے آرمی چیف کے ساتھ اپنے تجربات اور تجاویز بھی شیئر کیں، جنرل عاصم منیر نے ان کے ساتھ روابط مزید مضبوط بنانے، چیلنجز کے حل اور قومی ترقی کے لیے مل کر کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

یہ ملاقات ایک نئے عزم اور وابستگی کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی، جس میں آرمی چیف اور اوورسیز پاکستانیوں نے ایک محفوظ، خوشحال اور مضبوط پاکستان کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version