Advertisement

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورۂ امریکہ، اعلیٰ سطحی ملاقاتیں اور اہم نکات پر تبادلہ خیال

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورۂ امریکہ، اعلیٰ سطحی ملاقاتیں اور اہم نکات پر تبادلہ خیال

واشنگٹن: چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے حالیہ دورہ امریکہ کے دوران بین الاقوامی پالیسی ماہرین، سینئر اسکالرز، تجزیہ کاروں، تھنک ٹینک اداروں اور عالمی میڈیا کے نمائندوں سے تفصیلی ملاقاتیں ہوئیں، جن میں پاکستان کے علاقائی و عالمی مؤقف کو اجاگر کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے امریکہ کے معروف تھنک ٹینکس سے ملاقاتوں میں پاکستان کے اصولی مؤقف، علاقائی سیکیورٹی اور عالمی استحکام کے لیے تعمیری کردار پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے “معرکۂ حق” اور “آپریشن بنیان مرصوص” کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی جبکہ انسداد دہشت گردی کے تناظر میں پاکستان کی قربانیوں اور مؤقف کو واضح کیا۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ بعض علاقائی عناصر ہائبرڈ وارفیئر کے تحت دہشت گردی کو فروغ دے رہے ہیں لیکن پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کلیدی اور قائدانہ کردار ادا کیا ہے۔

Advertisement

انہوں نے پاکستان کی آئی ٹی، زراعت، معدنیات اور قدرتی وسائل کے شعبوں میں موجود صلاحیتوں کو اجاگر کرتے ہوئے بین الاقوامی شراکت داروں کو باہمی تعاون کے مواقع تلاش کرنے کی دعوت دی۔

آرمی چیف نے ملاقاتوں میں مکالمے، سفارتکاری اور بین الاقوامی قوانین کی پاسداری پر مبنی پاکستان کے اصولی مؤقف کو بھی اُجاگر کیا اور کہا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ریاست کے طور پر خطے میں کشیدگی کم کرنے اور عالمی سلامتی کو یقینی بنانے میں سرگرم کردار ادا کر رہا ہے۔

اس کے علاوہ ملاقاتوں میں پاک-امریکہ طویل المدتی تعلقات، باہمی احترام، مشترکہ تزویراتی مفادات، اور اقتصادی شراکت داری پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی۔

 شرکاء نے آرمی چیف کے واضح، مؤثر اور شفاف مؤقف کو سراہا جبکہ امریکی ماہرین نے پاکستان کی مستقل اور اصولی پالیسیوں کی تعریف کی۔

Advertisement

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ ملاقاتیں پاکستان کی اصولوں پر مبنی سفارتکاری، عالمی روابط اور مکالمے کے ذریعے پرامن بقائے باہمی کے عزم کی واضح عکاسی کرتی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version