Advertisement

پاکستان اور بنگلادیش کو قریب لانے کیلئے کام کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت

پاکستان اور بنگلادیش کو قریب لانے کیلئے کام کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت

لاہور: صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور بنگلادیش کو قریب لانے کیلئے کام کرنے کی ضرورت ہے۔

صدر آصف زرداری نے پاکستان اور بنگلادیش کی کرکٹ ٹیموں کے اعزاز میں ایک خصوصی استقبالیہ تقریب میں شرکت کی، جس کا انعقاد لاہور میں کیا گیا۔

اس موقع پر صدر آصف علی زرداری نے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں اور آفیشلز سے گرمجوشی سے ملاقات کی اور انہیں خوش آمدید کہا۔

تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے صدرِ مملکت نے کہا کہ حالیہ سیریز میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی قابلِ تعریف رہی، جبکہ بنگلادیشی ٹیم بھی اعلیٰ معیار کا کھیل پیش کر رہی ہے، بنگلادیشی ٹیم پاکستان کا دورہ بطور سفیر کر رہی ہے، جو خوش آئند بات ہے۔

صدر آصف زرداری نے اپنی گفتگو میں پاکستان اور بنگلادیش کے ماضی اور تعلقات کا بھی حوالہ دیا اور کہا کہ میں اس نسل سے تعلق رکھتا ہوں جس نے دونوں ممالک کی علیحدگی کا دکھ دیکھا ہے، آج کی نوجوان نسل شاید اس درد کو مکمل طور پر نہ سمجھ سکے، مگر ہمیں اسے کسی نہ کسی طرح کم کرنا ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ بنگالی قوم کبھی خطے کی امیر ترین اقوام میں شمار کی جاتی تھی اور آج بھی پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے کی اشد ضرورت ہے۔

صدرِ مملکت نے زور دیا کہ ہمیں ایسے اقدامات کرنے ہوں گے جو دونوں ملکوں کی عوام کو ایک دوسرے کے قریب لائیں اور خوشحال مستقبل کی ضمانت بنیں۔

علاوہ ازیں تقریب میں دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں، کوچنگ اسٹاف اور کرکٹ بورڈز کے عہدیداروں نے شرکت کی اور باہمی تعلقات کو بہتر بنانے کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version