Advertisement

پی آئی اے پائلٹ نے دوران پرواز ایرانی میزائلوں کی ویڈیو ریکارڈ کرلی

پی آئی اے پائلٹ نے دوران پرواز ایرانی میزائلوں کی ویڈیو ریکارڈ کرلی

اسلام آباد: پی آئی اے کے پائلٹ نے دوران پرواز  ایران کی جانب سے اسرائیل پر فائر کیے جانے والے میزائلوں کی ویڈیو بنالی۔

گزشتہ شب جدہ سے پاکستان آنے والی قومی ایئرلائن کی پرواز سعودی عرب کی فضائی حدود سے گزری تو ایران سے فائر کیے گئے بیلسٹک میزائل دمام سٹی سے گزر کر اسرائیل کی جانب جا رہے تھے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر وائرل ہونے والی ویڈیو سعودی عرب کی فضائی حدود کے دوران دمام سٹی میں بنائی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے کی خریداری میں کتنی کمپنیوں نے دلچسپی کااظہارکیا؟قائمہ کمیٹی کوبریفنگ

قومی ایئرلائن کے پائلٹ نے ان میزائلوں کی ویڈیو سعودی فضائی حدود میں اپنے طیارے کے کاک پٹ سے ریکاڈ کی۔

Advertisement

میزائل بہت بلندی پر تھے، اور ان سے طیارے کو کوئی خطرہ نہیں تھا، جبکہ ایرانی میزائل ایران کی حدود سے گزرتے وقت دیکھے گئے۔

ویڈیو بناتے وقت پرواز پی کے 168 پینتس ہزار فٹ کی بلندی پر سعودیہ سے گزررہی تھی۔،ویڈیو فلائٹ کے دوران بنائی گئی، ایرانی سرحد اس مقام پر قریب تھی۔

Advertisement

ترجمان پی آئی اے نے ایرانی میزائلوں کی ویڈیو بنانے کے واقع کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ 35ہزار فٹ سے زیادہ بلندی ہو تو دور سے بھی چیزیں نظر آتی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایف بی آر کا کریڈٹ کارڈ ہولڈرز کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ
خضدار؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 14 سے زائد دہشت گرد ہلاک، درجنوں زخمی
طوفان شکتی کی شدت میں مزید اضافہ، کراچی سے 390 کلومیٹر دور، سمندر میں طغیانی کا امکان
ن لیگ، پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے میں تاحال ناکام
پی آئی اے نے برطانوی آپریشن کا باضابطہ اعلان کردیا
پاکستان ہمیشہ سے فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور ہمیشہ ان کا ساتھ دیتا رہے گا، وزیرِ اعظم
Advertisement
Next Article
Exit mobile version