پاک بحریہ کا سمندر میں زخمی بھارتی عملے کو بچانے کے لئے کامیاب ریسکیو آپریشن

پاک بحریہ نے سمندر میں موجود بھارتی عملے کے ایک زخمی رکن کی جان بچا کر بین الاقوامی سطح پر اپنی پیشہ ورانہ مہارت اور انسانی ہمدردی کا شاندار مظاہرہ کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آئل ٹینکر پر تعینات ایک بھارتی عملہ زخمی ہوگیا تھا جس کے بعد فوری طور پر طبی امداد کی کال دی گئی۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ پاک بحریہ کے جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن اینڈ کوآرڈینیشن سینٹر نے ہنگامی کال سنتے ہی تیزی سے ردعمل دیتے ہوئے ریسکیو آپریشن کا آغاز کیا۔
ترجمان پاک پاک فوج کا کہنا ہے کہ زخمی بھارتی اہلکار کو بروقت امداد فراہم کرتے ہوئے پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے ذریعے کراچی کے مقامی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اسے ضروری طبی سہولیات فراہم کی گئیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے مزید کہا کہ یہ ریسکیو آپریشن پاک بحریہ کی اس قابلِ فخر روایت کی عکاسی کرتا ہے جس میں وہ قومیت یا سرحدوں سے بالاتر ہوکر انسانیت کی خدمت کو ترجیح دیتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

