پاکستان کی ایرانی ایٹمی تنصیبات پر امریکی حملے کی شدید مذمت

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان، ایران کی ایٹمی تنصیبات پر امریکہ کے حملوں کی شدید مذمت کرتا ہے۔
دفتر خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے کہا کہ اسرائیل کے حملوں کے سلسلے کے بعد کیے گئے امریکی حملے قابل مذمت ہیں، پاکستان کو خطے میں کشیدگی میں ممکنہ اضافے پر گہری تشویش ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایران پر حملے بین الاقوامی قوانین کی تمام روایات کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہیں، ایران کو اقوام متحدہ کے منشور کے تحت اپنے دفاع کا جائز حق حاصل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عالمی رہنماؤں کی امریکہ کے ایران پر حملوں کی شدید مذمت
ترجمان نے کہا کہ ایران کے خلاف جاری جارحیت کے نتیجے میں کشیدگی اور تشدد میں بے مثال اضافہ نہایت پریشان کن ہے، کسی بھی قسم کی مزید کشیدگی پورے خطے اور اس سے باہر نہایت سنگین نتائج کا باعث بنے گی۔
شفقت علی خان نے یہ بھی کہا کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا ناگزیر ہے، تنازعے کو فوری طور پر ختم کیا جائے، فریقین کو بین الاقوامی قانون، بالخصوص بین الاقوامی انسانی قانون کی مکمل پاسداری کرنی چاہیے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کے منشور کے مطابق مکالمے اور سفارت کاری کا راستہ ہی خطے کے مسائل کے حل کے لیے واحد قابل عمل راستہ ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News