آواران میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن؛ 3 دہشت گرد جہنم واصل، میجر شہید

راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے آواران میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ضلع آواران میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ فورسز کی مؤثر کارروائی میں بھارتی حمایت یافتہ 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں میجر سید رب نواز طارق نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ علاقے میں ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے جب کہ سیکیورٹی فورسز بھارتی اسپارنسرڈ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے، بہادر جوانوں کی یہ قربانیاں ہمارے عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں۔
وزیر اعظم کی جانب سے سیکیورٹی فورسز کی پذیرائی
وزیراعظم شہباز شریف نے 3 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے فورسز کی پذیرائی کی۔
وزیراعظم نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے میجر سید رب نواز طارق کو خراج عقیدت بھی پیش کیا جب کہ شہبازشریف نے شہید کے بلندی درجات اور اہل خانہ کے لئے صبر کی دعا کی۔
اس موقع پر وزیر اعظم کیا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے ملک سے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رکھیں گے، مجھ سمیت پوری قوم کو اپنے شہداء اور ان کے اہلخانہ پر فخر ہے۔
وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ پاک فوج کے افسران و جوان دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کے لئے مصروف عمل ہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم اپنی بہادر افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News