Advertisement

’’حوالدار لالک جان شہید کی قربانی آئندہ نسلوں کیلئے جرات و عزم کی روشن مثال ہے‘‘

’’حوالدار لالک جان شہید کی قربانی آئندہ نسلوں کیلئے جرات و عزم کی روشن مثال ہے‘‘

اسلام آباد: صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے شہید کی بے مثال بہادری، جرأت اور قربانی کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ قوم آج کارگل جنگ کے عظیم ہیرو حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کی جرأت اور عظیم قربانی کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ لالک جان شہید نے شدید زخمی ہونے کے باوجود دشمن کے حملے روکے اور مادرِ وطن کے دفاع کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا، شہید کی بہادری اور حب الوطنی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔

آصف زرداری نے کہا کہ لالک جان شہید کی قربانی آئندہ نسلوں کے لیے جرأت و عزم  کی روشن مثال ہے، ہم اپنے بہادر سپوت لالک جان شہید کی عظیم قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں۔

صدر مملکت نے مزید کہا کہ قوم کو اپنے عظیم سپوت لالک جان شہید کی قربانی پر فخر ہے، انکی قربانی پاکستان کی تاریخ میں سنہری الفاظ میں ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔

’پاکستانی قوم اپنے شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرسکتی‘

Advertisement

دوسری جانب وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے بھی کارگل جنگ کے دوران وطن عزیز کی حفاظت کی خاطر اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے والے حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کے یوم شہادت پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ شہید نے اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا اور وطن کی خاطر عظیم قربانی دی۔

انہوں نے کہا کہ دشمن کے حملے حوالدار لاک جان شہید نشان حیدر کے حوصلے پست نہ کر سکے، انکی بہادری، شجاعت اور فرض شناسی نسل نو کیلئے ایک قابل تقلید مثال ہے۔

وزیرِ اعظم نے مزید کہا کہ پاکستانی قوم اپنے شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرسکتی، افواج پاکستان کے شہداء اور ان کے اہل خانہ مجھ سمیت پوری قوم کا فخر ہیں، وطن عزیز کی حفاظت کے غیر متزلزل عزم میں پوری قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سعودی عرب نے ابراہم اکارڈ میں شامل ہونے پر رضامندی ظاہر کردی، ٹرمپ کا دعویٰ
دوحہ مذاکرات : افغان طالبان کی درخواست پر عارضی جنگ بندی میں توسیع
انتشار نہیں امن و استحکام، عوام نے فیصلہ سنا دیا، شرپسندوں کی ہڑتال مکمل ناکام
پاکستان حق دفاع محفوظ رکھتا ہے،اس کیلئے کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں ، ترجمان دفتر خارجہ
وزیراعظم کی زیرصدارت اہم اجلاس؛ غیر قانونی افغان پناہ گزینوں کو فوری واپس بھیجنے کا فیصلہ
اسلام آباد،راولپنڈی، پشاور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version