ایف بی آر ناقص کارکردگی پر سینکڑوں افسران کی اکھاڑ پچھاڑ کی تیاریاں مکمل

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی ناقص کارکردگی پر سینکڑوں افسران کی اکھاڑ پچھاڑ کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہے۔
ذرائع ایف بی آر کے مطابق ان لینڈ ریونیو سروس کے گریڈ 17 اور 18 کے 200 سے زائد افسران کے تقرروتبادلے کیے جائیں گے، دوسرے فیز میں ایف بی آر کے گریڈ 19 اور 20 کے افسران بھی تبدیل ہوں گے جبکہ ایف بی آر افسران کے تقرروتبادلوں کے نوٹیفیکیشنز رواں ہفتے ہی جاری ہوجائیں گے۔
مزید پڑھیں: ایف بی آر کا رواں مالی سال کا ٹیکس ہدف بھی حاصل نہ ہوسکا، تاریخی شارٹ فال
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر فیلڈ فارمیشنز کارکردگی غیرتسلی بخش ہونے کے باعث افسران کی اچھاڑ پچھاڑ کا فیصلہ کیا ہے، مجاز اتھارٹی نے گریڈ 17 اور 18 کے 40 فیصد سے زائد افسران کی رِی شفلنگ کی منظوری دی، تاہم ایف بی آر بورڈ ممبران میں بھی جلد ہی تبدیلیاں کیے جانے کا پلان تیار کیا گیا ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ ایف بی آر حکام نے انٹرنل میٹنگز میں ماہانہ ٹارگٹ کو ہر طرح حاصل کرنے کی اسٹریٹیجی تیار کی جبکہ وزیراعظم کو انفورسمنٹ اور پالیسی اقدامات کیساتھ ریونیو ہدف پورا حاصل کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News