پیٹرولیم مصنوعات پر ٹیکسز اور لیوی کی تفصیلات سامنے آگئی

آئی ایم ایف کی شرط پر وفاقی حکومت نے نئے مالی سال کے آغاز کے ساتھ ہی عوام پر نئے ٹیکس کا نفاذ کر دیا ہے، جس کے تحت پیٹرول، ڈیزل اور مٹی کے تیل پر اڑھائی روپے فی لیٹر نیا کلائمیٹ لیوی ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔
پیٹرول اور ڈیزل پر پہلے سے عائد پیٹرولیم لیوی کم کر کے نیا ٹیکس ایڈجسٹ کیا گیا ہے، جبکہ مٹی کے تیل پر کلائمیٹ سپورٹ لیوی کی مد میں 2 روپے 50 پیسے عائد کی گئی ہے۔
پیٹرول پر کاربن لیوی ایڈجسٹمنٹ کیلئے پی ڈی ایل کم کرکے 75 روپے 52 پیسے فی لیٹر مقرر کیا گیا، تاہم اس سے قبل پیٹرول پر فی لیٹر 78 روپے پی ڈی لیوی وصول کی جارہی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: آئندہ بجٹ میں پٹرولیم لیوی 78 روپے فی لیٹر سے بڑھا کر مرحلہ وار سو روپے فی لیٹر کرنے کی تجویز
اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل پر کلائمیٹ لیوی ایڈجسٹمنٹ کیلئے پی ڈی لیوی 74 روپے 51 پیسے مقرر کی گئی ہے، ہائی اسپیڈ ڈیزل پر اس سے قبل پی ڈی لیوی 78 روپے فی لیٹر وصول کی جارہی تھی۔
پیٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت 165 روپے30 پیسے ہوگئی ہے، پیٹرول پر آئی ایف ای ایم چارجز 6 روپے 98 پیسے ہیں، پیٹرول پر او ایم سی مارجن 7روپے 87پیسے ہے، پیٹرول پر ڈیلر مارجن 8 روپے 64 پیسے ہے۔
ڈیزل کی ایکس ریفائنری قیمت 177 روپے 24 پیسے ہوگئی ہے، ڈیزل پر آئی ایف ای ایم چارجز 2 روپے 09 پیسے ہیں، ڈیزل پر او ایم سی مارجن 8 روپے ہے، ڈیزل پر ڈیلر مارجن 8 روپے 64 پیسے ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News