Advertisement

پاکستان کی شام پر اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت، عالمی برادری سے مؤثر اقدامات کا مطالبہ

پاکستان میں سیلاب سے نقصانات کا ذمے دار بھارت ہے ، عاصم افتخار

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے شام کی صورتحال پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے اسرائیل کی جانب سے شام پر جاری حملوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

پاکستانی مندوب عاصم افتخار نے کہا کہ یہ حملے بین الاقوامی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی اور خطے میں عدم استحکام کا سبب بن رہے ہیں۔

عاصم افتخار نے کہا کہ اسرائیل نہ صرف شام بلکہ غزہ، لبنان اور دیگر ریاستوں کی خودمختاری کو پامال کر رہا ہے، شامی ریاستی اداروں کو منظم طور پر کمزور کیا جا رہا ہے جو کہ ایک ناقابل قبول عمل ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ شام کو اس وقت جارحیت کا نہیں بلکہ بین الاقوامی حمایت اور تعاون کا سامنا ہونا چاہیے۔

پاکستانی مندوب عاصم افتخار نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ شام کی تعمیر نو کے لیے سنجیدہ اور مشترکہ کوششیں کرے۔

عاصم افتخار نے مزید کہا کہ اسرائیلی جارحیت، جوابدہی کے فقدان اور بین الاقوامی برادری کی خاموشی کا نتیجہ ہے، جس کا خمیازہ عام شہریوں کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔

Advertisement

 انہوں نے ایک بار پھر واضح کیا کہ پاکستان شامی عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے اور ہر ممکن حمایت جاری رکھے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
ٹی ایل پی کے سابق ٹکٹ ہولڈرز کا پُر تشدد سیاست سے لاتعلقی کا اعلان
پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی سیاست میں مضبوط پوزیشن میں ہے، بلاول بھٹو
Advertisement
Next Article
Exit mobile version