Advertisement

خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس کورم پورا نہ ہونے پر ملتوی، اپوزیشن کا احتجاج

خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس کورم پورا نہ ہونے پر ملتوی، اپوزیشن کا احتجاج

خیبرپختونخوااسمبلی کا اجلاس کورم پورا نہ ہوے کی بنا پر 24 جولائی تک ملتوی کردیاگیا ہے۔

خیبرپختونخوااسمبلی کے آج ہونے والے اجلاس میں مخصوص نشستوں پرمنتخب ارکان کو حلف اٹھاناتھا۔

خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس صبح 9 بجے طلب کیا گیا تھا، تاہم دو گھنٹے کی تاخیر کے بعد شروع ہونے پر کورم نہ ہونے کی نشاندہی ہوئی۔ اسپیکر بابر سلیم سواتی نے گنتی کرائی، لیکن مطلوب تعداد پوری نہ ہونے پر اجلاس 24 جولائی تک ملتوی کر دیا گیا۔ اس تاخیر سے مخصوص نشستوں پر حلف برداری کا عمل بھی مؤخر ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں: مخصوص نشستیں؛ الیکشن ایکٹ میں ترمیم عدالتی فیصلے کو غیر مؤثر نہیں کرسکتی، سپریم کورٹ کی دوسری وضاحت

’’مخصوص نشستوں پرحلف برداری کوئی نہیں روک سکتا‘‘

Advertisement

اس موقع پر اپوزیشن لیڈر  ڈاکٹر عباد کا کہنا تھا کہ حکمران جماعت اسمبلی کےساتھ کھلواڑکررہی ہے، یہ غیرآئینی کام کیلئےرات12بجےبھی سیشن بلالیتےہیں، یہ اپنا کام کریں تو ہمیں عدالت جانے کی کیا ضرورت ہے۔

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ مخصوص نشستوں پرحلف برداری کوئی نہیں روک سکتا، ایک سال سےحکومت میں سیاسی نابالغ بیٹھے ہیں، ایک سال سےسینیٹ میں صوبےکی نمائندگی نہیں ہے۔

ڈاکٹر عباد نے اجلاس ملتوی ہونے پر کہا کہ حلف برداری کیلئے ہماری مائیں بہنیں دور دراز علاقوں سے آئی ہیں، میرا نہیں خیال کہ یہ لوگ حلف میں رکاوٹ ڈالیں گے۔

 انہوں نے کہا کہ اگر کوئی گڑ بڑ ہوئی تو ہمارے پاس اور آپشن بھی موجود ہے ، اتنے گئے گزرے نہیں ہونگے، پھر بھی یہ پی ٹی آئی ہے ان سے کچھ بھی توقع کر سکتے ہیں۔

 ڈاکٹر عباد نے مزید کہا کہ اگر کورم پوائنٹ آؤٹ کر لیا گیا تو دوسرے آپشن استعمال کرینگے سینیٹ الیکشن کے سلسلے میں ہماری بات  حکومت سے ہوئی ہے، پی ٹی آئی کے کارکن اگر ناراض ہے یہ ان کا مسئلہ ہے، سینیٹ الیکشن کے حوالے سے ہم اپنی موقف پر قائم ہیں۔

‘‘جب اسمبلی کا اجلاس ہوگا تو حلف برداری کی کارروائی بھی ہوگی’’

Advertisement

اجلاس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر کے پی اسمبلی بابر سلیم سواتی کا کہنا تھا کہ جب اسمبلی اجلاس ہوگا تو حلف برداری کی کارروائی بھی ہوگی، ایوان کے اندر جائیں گے تو تب ہی کورم کا پتہ چلے گا۔ حلف برداری ہونے سے متعلق سوال پر اسپیکر نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کبھی نہ کبھی تو ہوگی۔

دوسری جانب وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے پارلیمانی پارٹی اجلاس طلب کیا تھا جس میں پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں کے پی اسمبلی کے اجلاس کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

سیاسی پس منظر:
سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد مخصوص نشستوں پر 25 نئے ارکان—21 خواتین اور 4 اقلیت سے تعلق رکھنے والے—کو حلف دلانے کا وعدہ کیا گیا تھا۔ اس کے نتیجے میں اپوزیشن کی تعداد 52 ہو گئی تھی، جس نے ایوان میں صف بندیاں بدل دیں۔

سینیٹ انتخاب کے اثرات:
اس تنازع کے دوران، حکومت اور اپوزیشن نے سینیٹ انتخابات میں 6–5 نشستوں کی تقسیم پر اتفاق کیا تھا، تاہم اپوزیشن کو خدشہ ہے کہ کورم نہ ہونے کی صورت میں یہ معاہدہ متاثر ہو سکتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سرکاری افسران کے اثاثے ڈیکلئریشن میکنزم پر آئی ایم ایف کی تشویش
پشاور ہائیکورٹ کا گورنر خیبرپختونخوا کو نومنتخب وزیراعلیٰ سے حلف لینے کا حکم
تحریک لبیک کا مریدکے میں پرتشدد احتجاج؛ انتشار پسند مظاہرین کو منتشر کر دیا گیا
پانی کی چوری کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، سی او او واٹر کارپوریشن
نئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا انتخاب پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج
ہم امن کیلئےصدر ٹرمپ کے منفرد کردار کی تعریف کرتے رہیں گے، وزیرِاعظم
Advertisement
Next Article
Exit mobile version