Advertisement

پاکستان بزنس فورم کا وزیراعظم سے بڑا مطالبہ

پاکستان بزنس فورم کا وزیراعظم سے بڑا مطالبہ

پاکستان بزنس فورم نے وزیراعظم شہباز شریف سے بڑا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ڈالر 20 روپے مہنگا ہے، وزیراعظم فوری  نوٹس لیں، معاشی اعشاریوں کی بنیاد پر اس وقت ڈالر کا ریٹ 260 روپے ہونا چاہیے۔

پاکستان بزنس فورم کے چیف آرگنائزر احمد جواد نے اپنے بیان میں کہا کہ اگر روپے میں 20 روپے کی بہتری آتی ہے تو اسے قرضوں اور مہنگائی میں خاطر خواہ کمی واقع ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے ہماری پالیسی رہی ہے روپیہ جب بھی گرا اس کو واپس نہیں لایا گیا، معیشت 283 روپے پر نہیں چل سکتی، معنی خیز ریلیف تب ہی آئے گا جب روپیہ مضبوط ہوگا۔

احمد جواد نے کہا کہ مہنگائی  کی شرح 4 فیصد کنزیومر پرائس انڈیکس گر کر 3 فیصد پرآ گیا شرح سود کو 11فیصد پر رکھنا غیر منطقی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگلی مانیٹری پالیسی میں شرح سود کو کم از کم 9 فیصد پر لایا جائے، حکومت 50 کھرب روپے کے ملکی قرض پر 11 فیصد سود ادا کر رہی ہے  جو سالانہ مہنگائی کی شرح 5 فیصد سے 6 فیصد زیادہ ہےاس کی وجہ سے ملکی قرض کی ادائیگی پر 3 کھرب روپے کا اضافی بوجھ پڑ رہا ہے، جو کہ عوامی فلاح و بہبود اور انفراسٹرکچر جیسے شعبوں پر خرچ کیا جا سکتا ہے۔

Advertisement

احمد جواد کا کہنا تھا کہ شرح سود میں کمی سے پاکستانی برآمدات کو عالمی منڈیوں میں جگہ ملے گی ، آئی ایم ایف بھی شرح سود کو مہنگائی کی شرح کے قریب رکھنے کامطالبہ کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ برآمدات بڑھانے کے لیے نئے ایونیوز ڈھونڈنے ہوں گے خالی ٹیکسٹائل سے کام نہیں چلے گا، مرکزی بینک نئی مانیٹری پالیسی میں بلوچستان کی بزنس کمیونٹی کے لیے قرض کا حصول بھی یقینی بنایا جائے۔

احمد جواد نے مزید کہا کہ کاروباری طبقہ مایوس ہے کیونکہ پالیسی ساز پیداواری شعبوں کی مشکلات کو نظر انداز کر رہے ہیں، تو قع ہے 30 جولائی کو ہونے والے مانیٹری پالیسی اجلاس میں ترقی دوست، حقیقت پسندانہ مؤقف اپنایا جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
پاکستان سے مانچسٹر جانے والوں کے لیے خوشخبری
معصوم ارتضیٰ کی شہادت باہمت والدین کی استقامت اور وطن سے لازوال محبت کی انمول داستان
الیکشن کمیشن نے ملک میں ووٹرز کا ڈیٹا جاری کر دیا
فتنہ الہندوستان کا دہشتگرد افغانستان میں پراسرار طور پر ہلاک
سونا کتنا مہنگا؟ قمیت میں مزید اضافہ ریکارڈ
Next Article
Exit mobile version