Advertisement

ایڈنہیں ٹریڈچاہتے ہیں،امریکا سے تجارتی معاہدہ جلدہوجائے گا،اسحاق ڈار

ایڈنہیں ٹریڈچاہتے ہیں،امریکا سے تجارتی معاہدہ جلدہوجائے گا،اسحاق ڈار

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار امریکی تھنک ٹینک اٹلانٹک کونسل میں گفتگو کررہے ہیں / فوٹو

ایڈنہیں ٹریڈ چاہتے ہیں،امریکا سے تجارتی معاہدہ جلدہوجائے گا۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہاہے کہ امریکی وزیرخارجہ سے ملاقات انتہائی مفید رہی۔

یہ بات انہوں نے امریکی تھنک ٹینک اٹلانٹک کونسل میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ  امریکا سے انسداد دہشتگردی کے خلاف اقدامات پر بات ہوئی ہے۔

ان کا کہناتھاکہ مشترکہ شراکتداری کے امور پر بات ہوئی ہے،پاکستان امریکی منڈیوں تک موثر رسائی چاہتاہے۔

اسحاق ڈار نے کہاکہ امریکی سرمایہ کاروں کوکانکنی کے شعبے میں خوش آمدید کہیں گے۔ان کا کہنا امریکا پاکستان سے کاٹن کی خریداری کا سب سے بڑا ملک ہے۔

غزہ قبرستان بن چکا،کیااسرائیل پرقوانین لاگونہیں ہوتے؟ دوریاستی حل امن کےلئے ناگزیر

Advertisement

انہوں نے کہاکہ دوریاستی حل ہی امن کاواحدراستہ ہے،غزہ میں فوری سیز فائر ہوناچاہیے۔ ان کا کہناتھاکہ پاکستان عالمی تنازعات کا پر امن چاہتاہے۔

انہوں نے کہاکہ دورہ امریکا میں مختلف امور پر بات ہوئی،اس میں یقینی طورپرمسئلہ فلسطین بھی شامل ہے۔ ان کا کہناتھا اس دورے میں مسئلہ کشمیر پر بھی بات ہوئی۔

اسحاق ڈار نے کہاکہ اسرائیل نے غزہ کو قبرستان بنا دیا،کیا اسرائیل پر کوئی عالمی قانون لاگونہیں ہوتا؟۔

امریکا نے پاک بھارت سیز فائر میں اہم کردار ادا کیا

جنوبی ایشیا کے حوالے سے انہون نے کہاکہ امریکا نے پاک بھارت سیز فائر میں اہم کردار ادا کیا۔ان کا کہناتھاکہ  جنوبی ایشیا میں امن ہمارے اور پوری دنیا کے لئے اہم ہے۔

 

Advertisement

پاکستان امریکا اورچین کو قریب لاسکتاہے

ان کاکہناتھاکہ پاکستان امریکا اورچین کو قریب لانے میں کردار ادا کرسکتاہے،اورہم نے یہ پہلے بھی کیاہے۔انہوں نے کہاکہ دنیا کو موسمیاتی تبدیلی کا سامناہے،پاکستان میں میکرو اکنامک استحکام آچکا،ان کا کہناتھاکہ پاکستانی معیشت درست سمت میں گامزن ہے۔

مقبول ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ آپ ریاستی اداروںپر حملہ کردیں

بانی پی ٹی آئی سے متعلق سوال پر اسحاق ڈارنے کہاکہ 9 مئی  کو جو کچھ ہوا وہ ریاست کےلئے ناقابل برداشت ہے۔

ان کاکہناتھاکہ اگرآپ مقبول ہیں تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ آپ سیکیورٹی اداروں کے دفاتر پر حملہ آور ہوجائیں۔

اسحاق ڈار نے کہاکہ پاکستانی میں عدلیہ اپنا کام کررہی ہے ،انصاف کے لئے دروازے سب کےلئے کھلے ہیں ۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات
Advertisement
Next Article
Exit mobile version