پاکستان نے سلامتی کونسل کی صدارت سنبھال لی،تنازعات کاپرامن حل چاہتے ہیں،عاصم افتخار

مستقل پاکستانی مندوب عاصم افتخار / فوٹو
اقوام متحدہ میں مستقل پاکستانی مندوب عاصم افتخاراحمدنے کہاہے کہ پاکستان نے سلامتی کونسل کی صدارت سنبھال لی ہے۔
پریس بریفنگ میں انہوں نے کہاکہ پاکستان یواین چارٹرکےمطابق تنازعات کاپرامن حل چاہتاہے۔
ان کاکہناتھاکہ پاکستان دنیابھرمیں تنازعات کامذاکرات کےذریعےحل کاحامی ہے۔ عاصم افتخارنے کہاکہ پاکستان سفارتکاری اورثالثی کےذریعےمسائل کےحل پریقین رکھتاہے۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان ڈائیلاگ کےفروغ کی حمایت کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ پاکستان اپنی صدارت کےدوران فلسطین کےمسئلےپربات کرے گا۔
عاصم افتخار نے کہاکہ پاکستان او آئی سی اوریواین کےدرمیان تعاون کےحوالےسےاجلاس کی صدارت کرے گا۔
انہوں نے کہاکہ دنیامیں تیزی سے بدلتی ہوئی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News