Advertisement

غریب کا علاج اور بھی مشکل، تمام صحت سہولیات مزید مہنگی ہوگئیں

غریب کا علاج اور بھی مشکل، تمام صحت سہولیات مزید مہنگی ہوگئیں

اسلام آباد: ملک میں صحت کی سہولیات کی قیمتوں میں اضافہ جاری ہے، جس سے خاص طور پر کم آمدنی والے افراد کے لیے علاج کروانا اور بھی زیادہ مشکل ہو گیا ہے۔

ادارہ شماریات کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق جون کے مہینے میں صحت کی سہولیات کی قیمتوں میں 0.99 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ سالانہ بنیادوں پر یہ اضافہ 12.63 فیصد تک پہنچ چکا ہے۔

رپورٹ میں ادویات کی قیمتوں میں جون میں 0.63 فیصد اور سالانہ 15.30 فیصد اضافہ درج کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ ڈاکٹروں کی کلینک فیس میں جون کے دوران 1.32 فیصد اضافہ ہوا جبکہ سالانہ طور پر یہ فیسیں 12.80 فیصد مہنگی ہو گئی ہیں۔

ڈینٹل سروسز کی بات کی جائے تو جون کے مہینے میں ان کی قیمتوں میں 1.54 فیصد اضافہ ہوا جبکہ سالانہ بنیادوں پر ڈینٹل خدمات 26.66 فیصد تک مہنگی ہو گئی ہیں۔

سرکاری دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ میڈیکل ٹیسٹ کی فیسوں میں بھی جون کے دوران 1.52 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور سالانہ لحاظ سے یہ فیسیں 6.99 فیصد مہنگی ہو چکی ہیں۔

Advertisement

اسپتالوں میں فراہم کی جانے والی سہولیات کی قیمت میں بھی جون کے مہینے میں 1.27 فیصد اضافہ دیکھا گیا جبکہ سالانہ بنیادوں پر اسپتال کی سہولیات 8.30 فیصد مہنگی ہو گئی ہیں۔

یہ اضافے صحت کی سہولیات تک کم آمدنی والے افراد کی رسائی کو محدود کر رہے ہیں اور علاج معالجے کے لیے مالی بوجھ بڑھا رہے ہیں، جس سے ملک میں صحت کے شعبے میں سہولیات کی فراہمی ایک بڑا چیلنج بنتی جا رہی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دوران قید آنکھوں پر پٹیاں باندھ کر کتے چھوڑے گئے، سابق سینیٹرمشتاق احمد،ویڈیو پیغام جاری
ایس-ٹریک پورٹل کی بندش، چینی کی فراہمی رک گئی، قیمتیں بڑھنے کا خطرہ
سعودی عرب سے ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری، اعلیٰ سطحی کاروباری وفد پاکستان پہنچ گیا
پیپلزپارٹی سے بڑھتےاختلافات: محسن نقوی کل وزیراعظم سے اہم ملاقات کریں گے
سندھ میں ٹائر جلانے اور پائرو لائسز پلانٹس کے آپریشن پر مکمل پابندی عائد
بلوچستان میں معدنیات کے ذخائر کے منصوبے پر بڑی پیشرفت، 3.5 ارب ڈالر کا معاہدہ طے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version