Advertisement

محصولات میں ریکارڈ اضافہ؛ وزیراعظم کا ایف بی آر کی کارکردگی پر اظہاراطمینان

محصولات میں ریکارڈ اضافہ؛ وزیراعظم کا ایف بی آر کی کارکردگی پر اظہاراطمینان

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے محصولات میں تاریخی 42 فیصد اضافے کو قابل تحسین قرار دیتے ہوئے ایف بی آر کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن اور اصلاحاتی اقدامات کے حوالے سے ہفتہ وار جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں محصولات کی صورتحال اور ٹیکس نظام میں بہتری کے لیے جاری کوششوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

وزیراعظم نے مالی سال 2024-25 کے دوران وفاقی ٹیکس محصولات میں 42 فیصد اضافے پر وزارت خزانہ اور ایف بی آر کی کاوشوں کو سراہا۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ اصلاحات اور مؤثر ٹیکس قوانین کے نفاذ کے باعث گزشتہ سال کی نسبت 865 ارب روپے اضافی محصولات وصول ہوئے، جو کہ ایک تاریخی کامیابی ہے۔

بریفنگ کے مطابق مالی سال 2024-25 میں ٹیکس کا جی ڈی پی سے تناسب 11.3 فیصد رہا، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 1.5 فیصد زائد ہے۔

Advertisement

وزیراعظم کی ہدایات

اجلاس میں وزیرعظم نے ہدایت دی کہ تمام ادارے نئے مالی سال میں محصولات اور معاشی اہداف کے حصول کے لیے بھرپور جانفشانی سے کام کریں، معاشی اہداف کے حصول میں کسی قسم کی کوتاہی یا ادارہ جاتی سستی برداشت نہیں کی جائے گی۔

وزیرعظم نے کہا کہ ایف بی آر عوام سے عزت و احترام کے ساتھ پیش آئے اور ٹیکس دہندگان کو مکمل سہولیات فراہم کرے اور ملکی معیشت کی ترقی کے لیے تمام ادارے ایف بی آر سے مکمل تعاون کریں۔

اجلاس میں ہدایت دی گئی کہ ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کو اشیاء کی پیداوار اور ترسیل کے تمام مراحل میں شامل کیا جائے تاکہ مکمل طور پر ٹیکس نیٹ میں لایا جا سکے، نادہندگان اور تمام صنعتوں کے پیداواری عمل کو ڈیجیٹائز کیا جائے۔

وزیراعظم نے ریٹیل کے شعبے میں ایف بی آر کے پوئنٹ آف سیل (پی او ایس) سسٹم کا دائرہ کار مزید وسیع کرنے کی بھی ہدایت دی۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ ٹریک اینڈ ٹریس ڈیجیٹل سسٹم اب تک چینی، تمباکو اور فرٹیلائزر کی صنعتوں میں مکمل طور پر نافذ کیا جا چکا ہے، جبکہ سیمنٹ اور دیگر شعبوں میں اس پر جلد عملدرآمد مکمل کر لیا جائے گا۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ وہ محصولات کی وصولی اور اہداف کے تمام مراحل کی ذاتی طور پر نگرانی کر رہے ہیں، کیونکہ یہ پاکستان کے روشن اقتصادی مستقبل سے جڑا مسئلہ ہے۔

Advertisement

دوران اجلاس وزیراعظم نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کی منظوری پر شرکائے اجلاس کو مبارکباد بھی دی۔

یاد رہے کہ اجلاس میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، چیئرمین ایف بی آر اور دیگر اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version