سینیٹ ٹکٹوں پر خیبرپختونخوا میں ہنگامہ؛ وزیراعلیٰ ہاؤس میدان جنگ بن گیا

پشاور: خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات کے لیے ٹکٹوں کی تقسیم پر تحریک انصاف کے اندر اختلافات شدت اختیار کرگئے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ ہاؤس میں ناراض امیدواروں اور وزیراعلیٰ کے حامی گروپوں کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ اور جھڑپیں ہوئیں۔
ذرائع نے بتایا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے حامیوں نے سینیٹ امیدواروں کے حامیوں سے سخت جملوں کا تبادلہ کیا جس سے ماحول کشیدہ ہوگیا۔ کچھ ارکان نے ایک دوسرے کے خلاف نازیبا الفاظ بھی استعمال کیے۔
یہ بھی پڑھیں: سینیٹ انتخابات، موقع پرست اور اے ٹی ایم والوں کو لسٹ سے خارج کیا جائے، پی ٹی آئی ورکرز
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ اور پارٹی کی اعلیٰ قیادت نے بعض امیدواروں کو دستبردار کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس پر پارٹی کے کئی اراکین ناراض ہو گئے۔
اطلاعات کے مطابق کچھ امیدواروں پر کاغذات نامزدگی واپس لینے کے لیے دباؤ بھی ڈالا جا رہا ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ وزیر اعلیٰ ہاؤس میں ہنگامہ اس قدر بڑھا کہ پارٹی ارکان دو گروپوں میں تقسیم ہوگئے۔ تلخی کو کم کرنے کے لیے کئی اراکین نے بیچ بچاؤ کی کوشش کی لیکن صورتحال کشیدہ ہی رہی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News