Advertisement

بجلی صارفین کیلئے اچھی خبر

مہنگی بجلی کے ستائے شہریوں کیلئے اچھی خبر

بجلی صارفین کیلئے بڑی خوشخبری، بجلی کی قیمتوں میں 1 روپے 16 پیسے کمی ہونے جا رہی ہے۔

بجلی کا کم سے کم ٹیرف  ماہانہ 50 یونٹ تک کے گھریلولائف لائن صارفین کے لیے3.95 روپے فی یونٹ کا ٹیرف برقرار رہے گا، تاہم گھریلو صارفین کے لیےبجلی کازیادہ سےزیادہ ٹیرف 48.84 سےکم ہوکر 47.69  روپےہوجائےگا۔

ایک سے 100 یونٹ تک پروٹیکٹڈ گھریلوصارفین کاٹیرف 10.54 روپےہوجائےگا، اسی طرح ماہانہ 700  یونٹ سے زیادہ کا ٹیرف 47.69 روپے ہوجائے گا، تاہم ٹیکسوں کوملاکرسیلب کےحساب سے فی یونٹ ٹیرف کی قیمت بڑھ جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: بجلی صارفین کیلئے بڑی خوشخبری متوقع، وفاقی حکومت کا اہم فیصلہ

وزیراعظم کی جانب سے اپریل میں ماہانہ اور سہہ ماہی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 7.41 پیسے کمی کا اعلان کیا گیا تھا، ان احکامات کے بعد بجلی کے بلوں سے ٹی وی فیس بھی ختم کر دی گئی ہے، اس طرح شہبازشریف کے وزیراعظم ہوتے  ہوئے مسلسل 3 سال تک بنیادی ٹیرف میں اضافے کوبریک لگ گئے، اوراب  پہلی بارسالانہ بنیادی ٹیرف میں کمی کی گئی ہے۔

Advertisement

یاد رہے کہ ماضی میں شہبازشریف کے وزیراعظم ہوتے ہوئےبنیادی ٹیرف میں تاریخی اضافہ کیا گیاتھا۔

اگر ماضی میں نظر دوڑائیں تو جولائی تااکتوبر2022 بجلی کے فی یونٹ بنیادی ٹیرف میں 7.91  روپے، جولائی 2023 میں بجلی کے فی یونٹ بنیادی ٹیرف میں 7.50 روپے جبکہ جولائی 2023  میں فی یونٹ 3.23 روپےکا مستقل سر چارج بھی عائد کیا گیا تھا۔

اسی طرح جولائی 2024 میں فی یونٹ بجلی کا بنیادی ٹیرف7.12 روپے تک بڑھایا گیا تھا، تاہم اب شبہاز حکومت میں بنیادی ٹیرف میں ایک روپے 16 پیسے فی یونٹ تک کمی ہونے جا رہی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version