Advertisement

مخصوص نشستوں پر حلف برداری: اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی کا چیف جسٹس کو خط

مخصوص نشستوں پر حلف برداری: اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی کا چیف جسٹس کو خط

پشاور: خیبرپختونخوا اسمبلی کے اسپیکر بابر سلیم سواتی نے چیف جسٹس آف پاکستان کو ایک اہم خط لکھا ہے، جس میں انہوں نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی جانب سے مخصوص نشستوں پر کامیاب ارکان اسمبلی سے حلف لینے کو آئینی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

خط میں اسپیکر نے مؤقف اختیار کیا کہ پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کے احکامات کے تحت گورنر کا حلف لینا آئین کے آرٹیکل 130 اور 255 کی صریح خلاف ورزی ہے کیونکہ یہ اختیار صرف اسپیکر کو حاصل ہے۔

 انہوں نے ان اقدامات کو پارلیمانی امور میں مداخلت اور اسپیکر کے اختیارات سے تجاوز قرار دیا۔

خط میں بابر سلیم سواتی نے کہا کہ اسمبلی کی خودمختاری اور آئینی دائرہ کار کو پامال کیا گیا ہے، جس کے خلاف وہ آئینی و قانونی چارہ جوئی کریں گے۔

اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی نے چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ اس “غیر آئینی اقدام” کا فوری نوٹس لیں۔

Advertisement

مزید پڑھیں: پختونخوا اسمبلی نے عدالتی احکام ہوا میں اڑا دیے، مخصوص نشستوں پر منتخب ارکان نے حلف اٹھالیا

انہوں نے مزید کہا کہ معاملہ صرف حلف برداری کا نہیں بلکہ پارلیمانی روایات، آئینی دائرہ کار اور جمہوری اداروں کے احترام کا ہے، اسمبلی اپنی خودمختاری کے تحفظ کے لیے ہر ممکن قانونی راستہ اختیار کرے گی تاکہ مستقبل میں کسی بھی غیر مجاز مداخلت کی گنجائش نہ رہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز خیبرپختونخوا اسمبلی کے اجلاس کے دوران کورم کی نشاندہی پر اجلاس ملتوی کر دیا گیا تھا، جس کے باعث مخصوص نشستوں پر کامیاب 25 ارکان حلف نہیں اٹھا سکے تھے۔

 بعد ازاں اپوزیشن جماعتوں نے پشاور ہائی کورٹ سے رجوع کیا، جس پر عدالت نے گورنر خیبرپختونخوا کو حلف لینے کا اختیار دیا۔

حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس میں منعقد ہوئی، جہاں گورنر فیصل کریم کنڈی نے مخصوص نشستوں پر کامیاب ارکان اسمبلی سے حلف لیا۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے اس حلف برداری کے خلاف پٹیشن دائر کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
واپڈا کا حب کینال 48 گھنٹے بند رکھنے کا فیصلہ، شہر قائد میں پانی کی فراہمی معطل رہنے کا امکان
الجومَیع کی دیوانگی، کراچی کو یرغمال بنالیا گیا، ریاستِ پاکستان کی عزت داؤ پر
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
کورنگی میں کمرے کی چھت گرنے سے ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق ، ایک بچی اور 2 خواتین زخمی
شمالی وزیرستان و کرم میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، 25 خوارج ہلاک، پانچ جوان شہید
مذاکرات کے دوران دراندازی ناقابل قبول ، سیکیورٹی ذرائع کا شدید ردعمل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version