Advertisement

لیاری میں پانچ منزلہ رہائشی عمارت منہدم، 7 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

کمشنر کراچی نے عمارت گرنے کا ملبہ رہائشیوں پر ڈال دیا

کراچی کے علاقے لیاری بغدادی میں 5 منزلہ عمارت گر گئی، جس کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق، متعدد ملبے تلے دب ہوئے ہیں۔

عمارت گرنے کے باعث تین خواتین سمیت  آٹھ افراد زخمی ہوئے جنہیں ملبے سے نکال لیا گیا ہے، زخمیوں کو ٹراما سینٹر منتقل کردیا گیا ہے تاہم ایک زخمی کی حالت تشویشناک ہے۔

ریسکیو 1122 ٹیم 1 ایمبولینس اور1 ڈزاسٹر رسپانس وہیکل کے  ہمراہ جائے وقوعہ پر موجود ہیں اور امداری کارروائیاں جاری ہیں، جبکہ ساتھ ہی واقع عمارت کو خالی کرایا جارہا ہے۔

ذرائع کے مطابق حادثے کے وقت 12 فیملیز فلیٹس میں موجود تھی، ملبے تلے 25 سے زائد افراد کے دبے ہونے کی اطلاع ہے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق موبائل فون سگنل بند ہونے کی وجہ سے حادثہ دیر سے رپورٹ ہوا، حادثہ صبح نو بج کے 45 منٹ پر ہوا۔

Advertisement

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی سی ساوتھ جاوید نبی کھوسو موقع پر موجود ہیں، علاقہ مکینوں نے ڈپٹی کمشنر ساؤتھ سے کہا کہ متعدد بار ہم آگاہ کر چکے ہیں لیکن ایس بی سی اے  کے افسرانوں کی غفلت اور لاپروائی کی وجہ سے اتنا بڑا حادثہ رونما ہوا۔

دوسری جانب ترجمان ایدھی کا کہنا ہے کہ ملبے سے مجموعی طور پر 7 لاشوں اور آٹھ زخمیوں کو نکالا جا چکا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
معاشرتی بگاڑ پھیلانے والے ٹک ٹاکرز اب ہوجائیں ہوشیار
Next Article
Exit mobile version