Advertisement

راولپنڈی بڑی تباہی سے بچ گیا

راولپنڈی بڑی تباہی سے بچ گیا

راولپنڈی بڑی تباہی سے بچ گیا، سی ٹی ڈی اور حساس ادارے  نے ایک اہم کاروائی کرتے ہوئے فتنہ الخوارج کا انتہائی خطرناک دہشت گرد موسی بھاری مقدار میں اسلحے اور بارودی مواد سمیت گرفتار کر لیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی پنجاب کے مطابق دہشت گرد کی گرفتاری کے لیے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کی گئی جبکہ دہشت گرد راولپنڈی میں احساس مقامات پر دہشت گردی کے لیے ریکی مکمل کر چکا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا کی عوام فتنہ الخوارج کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بن گئی

ترجمان نے بتایا کہ دہشت گرد افغانستان میں متعدد بار ٹریننگ کے لیے جا چکا ہے اور فتنہ الخوارج کے  اہم کمانڈر کے ساتھ رابطے میں تھا، دہشت گرد سے بھاری مقدار میں بارودی مواد، ہینڈ گرنیڈ، حفاظتی فیوز وائر 7 فٹ، ڈیٹونیٹر، 3 ریموٹ بٹن، پرائمہ کارڈ، اسلحہ و گولیاں برامد کی گئی۔

ترجمان نے بتایا کہ سی ٹی ڈی نے دہشت گرد کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے، جبکہ دہشت گرد نے چند روز قبل حساس مقامات  کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پہ وائرل  بھی کی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
نارتھ ایسٹ پمپنگ اسٹیشن پر K-II لائن کی مرمت کا کام شروع
ٹی ایل پی واقعے پر جعلی خبروں کے خلاف بڑا ایکشن شروع
غزہ میں بچوں کی نسل کشی تاریخ کا سیاہ باب ہے، سیزفائر برقرار رہنا چاہیے، بلاول بھٹو
سندھ کی 33 شوگر ملز کو نوٹس جاری، یکم نومبر سے کرشنگ کا آغاز لازمی قرار
امت مسلمہ کے اتحاد کی اشد ضرورت ہے، مسلم ورلڈ لیگ کے کنونشن سے مولانا فضل الرحمن کا خطاب
سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ، ہر دن نیا ریکارڈ قائم
Advertisement
Next Article
Exit mobile version