Advertisement

بابوسرٹاپ پر سیلابی ریلے سے تباہی؛ درجنوں لاپتہ سیاحوں کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن تیز

گلگت بلتستان میں سیلابی تباہ کاریاں، شگر، ہنزہ اور گلمت گوجال متاثر

گلگت بلتستان میں شاہراہ تھک بابوسر پر شدید بارشوں کے باعث آنے والے سیلابی ریلے نے قیامت ڈھا دی، 8 سے زائد سیاحوں کی گاڑیاں سیلاب میں بہہ گئیں، جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 4 سیاحوں کو زخمی حالت میں ریسکیو کر لیا گیا ہے۔

ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق کے مطابق زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ 15 سے زائد سیاح تاحال لاپتہ ہیں، جن کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن میں تیزی لائی گئی ہے۔ شاہراہ بابوسر پر کئی مقامات سیلاب سے شدید متاثر ہوئے ہیں، جہاں سڑکیں، کھیت اور دیگر بنیادی ڈھانچے تباہ ہو چکے ہیں۔

سیلاب کے باعث علاقے میں کمیونیکیشن کا نظام درہم برہم ہو گیا ہے، فائبر لائن متاثر ہونے سے مواصلاتی رابطہ منقطع ہو چکا ہے۔

فیض اللہ فراق کے مطابق سینکڑوں سیاح جو بابوسر ٹاپ پر پھنس گئے تھے، انہیں مقامی آبادی اور ریسکیو اداروں کی مدد سے محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ کئی متاثرہ افراد کو مقامی لوگوں نے عارضی پناہ بھی فراہم کی ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے ریسکیو آپریشن کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

Advertisement

ریسکیو اور بحالی کا عمل تاحال جاری ہے جبکہ انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ متاثرہ علاقوں کا سفر کرنے سے گریز کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
پاک بھارت جنگ کے دوران سات نئے طیارے گرائے گئے، ٹرمپ
صحیح سمت کیلیے مساوی تعاون ناگزیر ہے، شہباز شریف کا ریاض میں کانفرنس سے خطاب
وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، پاک سعودی اقتصادی تعاون کے نئے فریم ورک پر اتفاق
وزیراعظم آزاد کشمیر کو مستعفی ہونے کا پیغام، پیپلز پارٹی نے آج کی مہلت دے دی
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version