Advertisement

لاہور میں تقریباً 8 گھنٹے بارش کا تاریخی اسپیل، نیا ریکارڈ بن گیا

لاہور میں تقریباً 8 گھنٹے بارش کا تاریخی اسپیل، نیا ریکارڈ بن گیا

لاہور: صوبائی دارالحکومت میں آج صبح سے شروع ہونے والی موسلا دھار بارش نے شہر میں ریکارڈ قائم کر دیا۔

 لاہور میں تقریباً آٹھ گھنٹے مسلسل جاری رہنے والی بارش کے دوران اوسطاً 136 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ نشتر ٹاؤن میں سب سے زیادہ 178 ملی میٹر اور اقبال ٹاؤن و پانی والا تالاب کے علاقوں میں 175 ملی میٹر بارش ہوئی۔

بارش کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں پانی جمع ہونے کے باعث نکاسی آب کا چیلنج سامنے آیا، جس پر حکومت پنجاب، واسا اور دیگر متعلقہ ادارے فوری طور پر متحرک ہو گئے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف خود نکاسی آب کے عمل کی مسلسل مانیٹرنگ کر رہی ہیں اور انہوں نے واسا، پی ڈی ایم اے، ٹریفک پولیس اور دیگر محکموں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں۔

خصوصی طور پر علامہ اقبال ٹاؤن اور نشتر ٹاؤن میں پانی کی جلد نکاسی کے لیے خصوصی ٹیمیں روانہ کی گئیں، واسا کی ٹیمیں اور افسران فیلڈ میں موجود ہیں اور بجلی کی بار بار بندش کے باوجود نکاسی آب کے عمل میں رکاوٹیں دور کرنے کی بھرپور کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

وزیراعلیٰ نے ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کے لیے ٹریفک وارڈنز اور افسران کو بھی فیلڈ میں موجود رہنے کی ہدایت دی ہے تاکہ کسی بھی مرکزی شاہراہ پر ٹریفک بند نہ ہو۔

Advertisement

بعدازاں انتظامیہ، واسا، پی ڈی ایم اے اور دیگر ادارے مسلسل رابطے میں ہیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے الرٹ ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بحیرہ عرب میں موجود سسٹم شدت اختیار کرگیا، کراچی سمیت سندھ میں ہلکی بارش کا امکان
سرکاری حج اسکیم؛ حج واجبات کی آخری قسط کی وصولی کا آج سے آغاز
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ’’اپنی چھت، اپنا گھر‘‘ کا خواب حقیقت بن گیا
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس میں اہم پیشرفت
سیکیورٹی فورسز کا شیرانی میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، 7 بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد ہلاک
شہر قائد میں کہیں ہلکے کہیں گہرے بادلوں کا راج، موسم خوشگوار
Advertisement
Next Article
Exit mobile version