Advertisement

کیا آپ اٹلی جانا چاہتے ہیں؟ جانیں 2026 سے شروع ہونے والے ورک ویزوں کی تفصیل

اٹلی کا 2026 سے 5 لاکھ ورک ویزے جاری کرنے کا اعلان، مزدوروں کی قلت پر قابو پانے کی کوشش

روم: اٹلی نے اعلان کیا ہے کہ وہ 2026 سے 2028 کے درمیان تقریباً پانچ لاکھ نئے ورک ویزے جاری کرے گا تاکہ ملک کو درپیش بڑھتی ہوئی مزدوروں کی کمی پر قابو پایا جاسکے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اطالوی حکومت اگلے تین برسوں میں یورپی یونین سے باہر کے ممالک کے شہریوں کو لیگل امیگریشن کے ذریعے روزگار فراہم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

اس منصوبے کا مقصد مختلف شعبوں میں مزدوروں کی قلت کو پورا کرنا اور غیر قانونی ہجرت کو منظم طریقے سے قابو میں رکھنا ہے۔

صرف سال 2026 میں ہی اٹلی 1 لاکھ 64 ہزار 850 غیر ملکی کارکنوں کو قانونی طور پر ملک میں داخلے اور ملازمت کی اجازت دے گا جب کہ 2028 تک یہ تعداد 4لاکھ 97 ہزار 550 تک پہنچ جائے گی۔

یہ وزیرِاعظم جورجیا میلونی کے دورِ حکومت میں امیگریشن سے متعلق دوسرا بڑا اقدام ہے۔ اس سے قبل حکومت 2023 سے 2025 کے درمیان بھی ساڑھے چار لاکھ سے زائد ورک پرمٹ جاری کرنے کی منظوری دے چکی ہے۔

Advertisement

ایک طرف جہاں حکومت روزگار کے مواقع کے لیے قانونی امیگریشن کو فروغ دے رہی ہے، وہیں دوسری جانب وزیرِاعظم میلونی نے غیر قانونی تارکین وطن اور بحیرہ روم میں سرگرم انسانی ہمدردی کی تنظیموں کے خلاف سخت مؤقف اپنا رکھا ہے۔

Advertisement

اطالوی حکام کا کہنا ہے کہ یہ نیا ویزہ کوٹہ ملک میں مزدوروں کی طلب، سماجی اداروں کی تجاویز اور پچھلے برسوں میں موصول ہونے والی ورک پرمٹ درخواستوں کو مدِنظر رکھ کر طے کیا گیا ہے۔

اٹلی میں آبادی میں کمی بھی اس فیصلے کی ایک بڑی وجہ ہے۔ 2024 میں اموات کی تعداد پیدائش سے 2 لاکھ 81 ہزار زیادہ رہی جس کے باعث ملک کی کل آبادی 37 ہزار کی کمی کے ساتھ 5 کروڑ 89 لاکھ 30 ہزار پر آگئی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ موجودہ آبادی کو برقرار رکھنے کے لیے اٹلی کو 2050 تک کم از کم ایک کروڑ نئے تارکین وطن کو خوش آمدید کہنا ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مدینہ منورہ؛ عشقِ رسولﷺ اور عثمانی ورثے کی زندہ علامت
افغانستان کے ہندوکش خطے میں 6.3 شدت کا زلزلہ؛ 20 افراد جاں بحق، 180 زخمی
ترکیہ میں غزہ اجلاس آج؛ پاکستان اسرائیلی فوج کے مکمل انخلا کا مطالبہ کرے گا
انتونیو گو تریس نے غزہ کو صحافیوں کے لئے خطرناک ترین جگہ قرار دیدیا
امریکا کو کھلا چیلنج، ایران کا جوہری تنصیبات کی دوبارہ تعمیر کا اعلان
لبنان کو اپنے خلاف نیا محاذ نہیں بننے دینگے ، نیتن یاہو کی نئی دھمکی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version