Advertisement

جیکب آباد کے قریب جعفر ایکسپریس حادثہ؛ دہشت گردی یا فنی خرابی؟ حقائق سامنے آگئے

جیکب آؓباد کے قریب جعفر ایکسپریس حادثہ؛ دہشت گردی یا فنی خرابی؟ حقائق سامنے آگئے

جیکب آؓباد کے قریب جعفر ایکسپریس کا حادثہ دہشت گردی ہے یا فنی خرابی؟ ریلوے حکام حقائق سامنے لے آٗئے۔

پیر کے روز بلوچستان اور جیکب آباد کی سرحد کے قریب جعفر ایکسپریس کو حادثہ پیش آیا جس میں ٹرین کی تین بوگیاں پٹری سے اترگئیں۔

واقعے کی آواز اتنی زور دار تھی کہ علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگوں نے اسے شرپسندی یا دہشت گردی کا واقعہ سمجھا۔

تاہم ریلوے حکام نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ حادثہ کسی تخریب کاری کا نتیجہ نہیں بلکہ محض تکنیکی خرابی کی وجہ سے پیش آیا جب کہ دھماکہ خیز مواد یا حملے کے شواہد نہیں ملے۔

دہشتگرد گروہ کا بے بنیاد دعویٰ

Advertisement

اس حادثے کے فوراً بعد ایک غیر معروف دہشت گرد گروہ نے اس واقعے کو ’’مسلح حملہ‘‘ قرار دیتے ہوئے ذمہ داری قبول کرلی۔ مگر سیکیورٹی ماہرین نے اس دعوے کو موقع پرستی اور سستی شہرت کا حربہ قرار دیا ہے۔

ماہرین کے مطابق ایسے گروہ بیرونی فنڈنگ حاصل کرنے اور خود کو فعال ظاہر کرنے کے لیے ایسے حادثات کو اپنی کارروائی قرار دیتے ہیں جب کہ زمینی حقائق سے ان کا کوئی تعلق نہیں ہوتا۔

ریلوے ترجمان کا کہنا ہے کہ ان بے بنیاد دعوؤں کو سنجیدگی سے لینے کی ضرورت نہیں لیکن ان کے پس پردہ محرکات اور ممکنہ سہولت کاروں کی نگرانی ضروری ہے تاکہ مستقبل میں ایسے پروپیگنڈا کو ناکام بنایا جاسکے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version