Advertisement

آئی ایم ایف کی شرائط: حکومتی اداروں کے نقصانات 5900 ارب روپے سے تجاوز کرگئے

مہنگائی کا نیا طوفان آنے کا خدشہ، آئی ایم ایف کا پاکستان کو انتباہ

آئی ایم ایف کی شرائط کے تحت حکومتی ملکیتی اداروں کے نقصانات کی رپورٹ جاری کردی گئی ہے جس کے مطابق 15  سے زائد اداروں کے مجموعی نقصانات  5900 ارب روپے سے تجاوز کرگئے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ نیشنل ہائی وے اٹھارٹی کا مجموعی خسارہ 1953 ارب روپے سے تجاوز کرگیا، جبکہ کیسکو کے 770.6 ارب، پیسکو کے نقصانات 684.9 ارب روپے تک پہنچ گئے، اس کے علاوہ گزشتہ 6 ماہ کے دوران ڈسکوز کے نقصانات بڑھنے کا رجحان برقرار ہے۔

رپورٹ کے مطابق گردشی قر ض میں بجلی کے شعبے کا حصہ 2400 ارب  روپے سے زیادہ  ہے، جبکہ این ایچ اے نے جون 2024 سے دسمبر 2024 تک 153 ارب 27 کروڑ کا نقصان کیا۔

کوئٹہ الیکٹر سپلائی کا چھ ماہ کاخسارہ 58 ارب 10 کروڑ روپے رہا، جبکہ سیپکو کا  6 ماہ کا خسارہ 29 ارب 60 کروڑ، جبکہ مجموعی خسارہ 472 ارب 99 کروڑ روپے ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ  گزشتہ مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں خسارہ 3.45 کھرب روپے بڑھ گیا، پیسکو کا چھ ماہ میں 19ارب 68 کروڑ روپے، مجموعی خسارہ 684 ارب91 کروڑ ہو گیا۔

Advertisement

اسٹیل ملز کا چھ ماہ کا 15 ارب 60 کروڑ، مجموعی خسارہ 255 ارب 82 کروڑ ہوگیا، اسی طرح پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی کا چھ ماہ کا خسارہ 7 ارب 19 کروڑر روپے ہوگیا، جبکہ ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی کا مجموعی خسارہ 43 ارب 57 کروڑ روپے ہو گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات
پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور بے نتیجہ اختتام پذیر
وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق ڈٹ گئے، مستعفی نہ ہونے کا عندیہ
پاکستان اور بنگلہ دیش کے تعلقات میں 20 سال بعد بڑی پیشرفت
پنجاب حکومت آلودگی پر قابو پانے میں مکمل ناکام، لاہور کی فضا خطرناک حد تک آلودہ
بڑی سیاسی ہلچل، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کا آزاد کشمیر حکومت کے خلاف عدم اعتماد لانے کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version