Advertisement

کراچی میں اچانک مکھیوں کی بہتات کی وجہ کیاہے ؟

کراچی میں اچانک مکھیوں کی بہتات کی وجہ کیاہے ؟

کراچی میں مکھیوں کی بہتات / فوٹو

کراچی میں اچانک مکھیوں کی بہتات کی وجہ کیاہے ؟ ۔ آئیے جانتے ہیں کہ اس سلسلے میں ماہرین کیا کہتے ہیں ۔

طبی ماہرین نے کراچی میں مکھیوں کی بہتات کو صحت کےلئے انتہائی مضر قراردیاہے۔   ماہرن کا کہناہے کہ گرمیوں کے موسم میں یہ مسئلہ زیادہ شدت اختیار کر لیتا ہے۔

اس کی بنیادی وجوہات میں صفائی کی ناقص صورتحال،کچراکنڈیوں کاعدم انتظام اورکھلے عام گندگی کا پھیلاؤ شامل ہے۔

جگہ جگہ کوڑا کرکٹ کے ڈھیر اور نالوں کی صفائی نہ ہونے کی وجہ سے مکھیاں تیزی سے افزائش پاتی ہیں۔

خاص طور پر گوشت، پھل اور سبزی منڈیوں کے اطراف میں صفائی کا فقدان مکھیوں کے لیے سازگار ماحول فراہم کرتا ہے۔

Advertisement

ان مکھیوں کے ذریعے مختلف بیماریاں جیسے کہ ہیضہ، ٹائیفائیڈ،دست،پیچش، اور جلدی امراض بھی پھیل سکتے ہیں۔

جو بچوں اور بزرگوں کے لیے خاص طور پر خطرناک ثابت ہوتے ہیں۔

گرمی،نمی اور بارش کے بعد پیداہونے والی گندگی بنیادی وجہ

گرمی، نمی، بارش کے بعدپیدا ہونے والی گندگی، اور کوڑا کرکٹ کی ناقص صفائی مل کر مکھیوں کی اچانک بھرمار کا سبب بنتے ہیں۔

احتیاطی تدابیر

Advertisement

ماہرین نے اس سسلسلے میں جو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی وہ وہ درج زیل ہیں۔

ذاتی صفائی کا خیال رکھیں، کھانے پینے کی اشیاکو ڈھانپ کر رکھیں۔

گھروں اور دکانوں میں مچھر دانی یا جالی کا استعمال کریں تاکہ مکھیاں اندر داخل نہ ہو سکیں۔

صفائی مہم کو فروغ دیں اور اپنے محلوں میں گندگی نہ پھیلائیں۔

کچرا وقت پر ٹھکانے لگانا نہایت ضروری ہے۔ بلدیاتی اداروں کو متحرک کریں کہ وہ کوڑے کی بروقت صفائی یقینی بنائیں۔

قدرتی یا کیمیائی اسپرے کا استعمال کریں تاکہ مکھیوں کی افزائش روکی جا سکے۔

Advertisement

پانی کو ڈھانپ کر رکھیں تاکہ وہ مکھیوں کی افزائش کا باعث نہ بنیں۔

 

حکمت عملی کیاہونی چاہیے؟

واضح رہے کہ مکھیوں کے مسئلے کا حل صرف انفرادی اقدامات سے ممکن نہیں۔

اس کے لیے بلدیاتی انتظامیہ، شہری اداروں اور عوام کو مل کر مؤثر حکمت عملی اپنانی ہوگی۔

مزید براں مستقل صفائی، آگاہی مہم اور احول دوست اقدامات کے ذریعے ہی اس مسئلے پر قابوپایا جا سکتاہے۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سینیٹ کا اجلاس کل صبح طلب، آئینی ترمیم شامل نہیں
وزیراعظم سے ترک وزیر داخلہ کی ملاقات، پاکستان-ترکیہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کا عزم
اراکین قومی اسمبلی کی ماہ ستمبر کی تنخواہوں کی ہوشربا تفصیلات سامنے آگئیں
کراچی: جناح اسپتال میں ڈاکٹرز کی افسرشاہی، مریض رل گئے
وادی تیراہ میں منشیات کی ترسیل اور منظم نیٹ ورک کے حوالے سے ہوشربا انکشافات
مذاکرات ناکام ہوئے تو واحد آپشن فوجی آپریشن ہوگا، وزیردفاع خواجہ آصف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version