Advertisement

محسن نقوی کا پاکستان ایئر فورس کو رائل انٹرنیشنل شو میں دو ٹرافیاں جیتنے پر خراج تحسین

قوم خیبرپختونخوا پولیس کے بہادر سپوتوں کو سلام پیش کرتی ہے، محسن نقوی

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاکستان ایئر فورس کو رائل انٹرنیشنل شو میں  دو ٹرافیاں جیتنے پر زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اس موقع پر کہا کہ پاک فضائیہ کے شاہینوں کو عالمی اعزازات پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ رائل انٹرنیشنل ایئر شو 2025 میں پاکستان فضائیہ نے جے  ایف 17 تھنڈر  اورسی 130 ہرکیولس کی بدولت “کنکورز ڈی الیگینس” اور “کنکورز ڈی الیگینس” ٹرافیاں جیت کر تاریخ رقم کی ہے، یہ عالمی اعزازات پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت، جدید فضائی تیاری اور عالمی معیار کی تربیت کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سندھو کی ولولہ انگیز قیادت میں پاک فضائیہ نے ایک بار پھر دنیا کو دکھا دیا کہ پاکستان کی فضاؤں کے محافظ ہر میدان میں تیار ہیں۔

محسن نقوی کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاک فضائیہ کی ٹیم نے دنیا کے سب سے بڑے ایئر شو میں ایسا عملی مظاہرہ کیا جس نے دنیا کی بڑی فضائی قوتوں کو بھی داد دینے پر مجبور کر دیا، حالیہ پاک بھارت کشیدگی میں دشمن کے فضائی عزائم خاک میں ملانے والی پی اے ایف نے عالمی سطح پر بھی اپنی سبقت کا لوہا منوایا۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ یہ جیت ایک مضبوط اور خوددار پاکستان کا عالمی اعزاز ہے، جہاں جذبہ، علم اور ٹیکنالوجی قومی دفاع کے ستون ہیں، پی اے ایف  صرف ایک فضائیہ نہیں بلکہ قومی جذبے کا پرچم بردار ادارہ ہے، پی اے ایف کے  شاہینوں نے آسمان پر صرف طیارے نہیں، قوم کا وقار اور اعتماد بھی بلند کیا۔

Advertisement

محسن نقوی نے مزید کہا کہ یہ کامیابی نہ صرف ایک فضائی مظاہرہ ہے بلکہ ایک پیغام ہے۔پاکستان تیار ہے، ہر چیلنج کے لیے، ہر افق کے لیے، قوم اپنے شاہینوں، انجینیئروں اور قائدین کو سلام پیش کرتی ہے، جنہوں نے ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سندھو کی قیادت میں پاکستان کا نام فضاؤں سے اوپر بلند کر دیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
27 ویں آئینی ترمیم؛ سینیٹ و قومی اسمبلی میں نمبر گیم دلچسپ مرحلے میں داخل
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 5 نومبر کو طلب کر لیا
ملک بھر میں 8 نومبر تک موسم کیسا رہے گا، این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری
پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کا نیا ریکارڈ قائم، اسٹیٹ بینک
پاکستان کی سفارتکاری نئے اعتماد اور استحکام کے دور میں داخل ہو چکی ہے، خواجہ آصف
غزہ کیلیے فوج بھیجنے کا فیصلہ حکومت اور پارلیمنٹ کرے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر
Advertisement
Next Article
Exit mobile version